علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی رکن نے نیشنل فارماکوویجیلنس ہفتہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی
علی گڑھ, 23 ستمبر (ہ س) ۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے پروفیسر سید ضیاء الرحمن اور مسٹر غفران علی نے حال ہی میں نئی دہلی کے بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں انڈین فارماکوپیا کمیشن کے زیرِ اہتمام منعق
فارما کولوجی


علی گڑھ, 23 ستمبر (ہ س) ۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے پروفیسر سید ضیاء الرحمن اور مسٹر غفران علی نے حال ہی میں نئی دہلی کے بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں انڈین فارماکوپیا کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ چھٹے نیشنل فارماکوویجیلنس ہفتہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں فارماکوویجیلنس پروگرام آف انڈیا اور میٹیریوویجیلنس پروگرام آف انڈیا کے علاقائی تربیتی مرکز کے نمائندگان کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر نیشنل فارمیولیری آف انڈیا کے ساتویں ایڈیشن ، این ایف آئی آن لائن،اسپتالوں کے لیے میڈیکل ڈیوائس سیفٹی گائیڈلائنس اور اے ڈی آرپی وی پی آئی 2.0 آئی او ایس موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح وزارت صحت و کنبہ بہبود، حکومت ہند کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے کیا۔ اس دوران بایو ویجیلنس پروگرام آف انڈیا کا بھی اعلان کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande