آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں ہندی ہفتہ کی اختتامی تقریب منعقد
علی گڑھ, 23 ستمبر (ہ س)۔ آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں ہندی ہفتہ کا اختتام تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے چیئرمین پروفیسر معراج احمد نے کہا کہ ز
ذولفقار خطاب کرتے ہوئے


علی گڑھ, 23 ستمبر (ہ س)۔

آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں ہندی ہفتہ کا اختتام تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے چیئرمین پروفیسر معراج احمد نے کہا کہ زبان سادہ اور فطری ہونی چاہیے اور ساتھ ہی اس کی اصل روح بھی برقرار رہنی چاہیے۔ انہوں نے طلبہ کو ہندی سیکھنے اور استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سادہ اور آسان زبان ہے۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر شمبوناتھ تیواری نے کہا کہ زبان کسی ثقافت کی شناخت کی عکاس ہوتی ہے اور فرد کی شخصیت کے اظہار میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی سطح پر بچے جو زبان سیکھتے ہیں، وہ اکثر زندگی بھر ان کے ساتھ رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان جس انداز سے گفتگو کرتا ہے، اس سے معاشرے میں اس کے بارے میں تاثر قائم ہوتا ہے، اس لیے نرم، شائستہ، مہذب اور خوش گوار زبان کا استعمال ضروری ہے۔

پرنسپل ڈاکٹر محمد فیاض الدین نے ہندی زبان کی اہمیت پر گفتگو کی اور اس کے مالامال ثقافتی و ادبی ورثہ کا ذکر کیا۔

اس سے قبل پروگرام کے انچارج ڈاکٹر ذوالفقار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جبکہ ہندی کی معلمہ محترمہ فریحہ افضل نے ہندی ہفتہ کے دوران منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اسکول میں سوشل میڈیا کے موضوع پر انٹر اسکول ڈبیٹ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس میں اے ایم یو سٹی گرلز اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ حمیرا نے پہلی پوزیشن اور اے ایم یو گرلز اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مانی سارسوت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اے ایم یو گرلز اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ تیا سنگھ کو سوم انعام سے نوازا گیا۔

آخر میں نائب پرنسپل ڈاکٹر شاہد جلیل نے کلماتِ تشکر ادا کیے۔ کامیاب شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande