دلیپ ٹرافی:تلک ورما کی شاندار بلے بازی سے ساوتھ زون فائنل میں ، نارتھ زون کو 7 وکٹوں سے شکست دی
بنگلورو، 2 ستمبر (ہ س)۔ کپتان تلک ورما کی مسلسل دوسری سنچری اور ایم ڈی نتیش کی مہلک گیندبازی نے بدھ کو ساوتھ زون کو دلیپ ٹرافی کے فائنل میں پہنچادیا۔ بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس گراونڈ-2 میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ساوتھ زون نے نارتھ زون کو س
جیت


بنگلورو، 2 ستمبر (ہ س)۔ کپتان تلک ورما کی مسلسل دوسری سنچری اور ایم ڈی نتیش کی مہلک گیندبازی نے بدھ کو ساوتھ زون کو دلیپ ٹرافی کے فائنل میں پہنچادیا۔ بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس گراونڈ-2 میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ساوتھ زون نے نارتھ زون کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے تلک نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 51 رن بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ اس کے ساتھ ہی ایم ڈی نتیش نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور نارتھ زون کی دوسری اننگز کو 297 رنز تک محدودکرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

نارتھ زون نے بدھ کو سات وکٹوں کے نقصان پر 256 پر کھیل دوبارہ شروع کیا۔ ان کے پاس 139 رنوںکی برتری تھی۔ انشول کمبوج اور نشانت سندھو نے آٹھویں وکٹ کی شراکت کو 60 رنوں تک پہنچایا اس سے پہلے نتیش نے کمبوج کو 36 رنوں پر آوٹ کردیا۔

گرنور برار اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک چھکا لگایا لیکن نتیش نے دونوں کو پویلین بھیج دیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ نارتھ زون کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور نشانت سندھو 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی زون کو جیتنے کے لیے 181 کا ہدف دیا گیا تھا۔ رکی بھوئی اور نارائن جگدیسن نے 64 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ بھوئی نے 53 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے لیکن گرنور برار کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔

شیخ رشید صرف ایک رن بنا کر عابد مشتاق کا شکار ہوئے۔ جگدیسن اور تلک ورما نے پھر ذمہ داری سنبھالی اور دوپہر کے کھانے پر ساوتھ زون کو دو وکٹوں کے نقصان پر 72 کے اسکورتک پہنچا دیا۔

اس جوڑی نے دوسرے سیشن میں ٹیم کو 100 رن کا ہندسہ عبور کرایا۔ تاہم جگدیسن 43 رنز بنا کر عابد مشتاق کی گیند پر اسٹمپ آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد تلک نے جنوبی زون کو فتح کی طرف لے جانے کے لیے آر سمرن کے ساتھ ناقابل شکست 79 رنوں کی شراکت داری کی۔

تلک نے کمبوج کی گیند پر دو اور مشتاق کی گیند پر ایک چوکا لگایا۔ دوسری طرف سمرن نے آیوش بڈونی کے آف اسپن کے خلاف دو باونڈریاں لگائیں۔ آخر میں تلک نے اپنی نصف سنچری باونڈری کے ساتھ مکمل کی اور ٹیم کو سات وکٹوں سے جیت دلائی۔

پہلی اننگز میں تلک کی سنچری بھی فیصلہ کن رہی۔ساوتھ زون کی جیت کی بنیاد تلک نے پہلی اننگز میں رکھی تھی۔ نارتھ زون کے 195 کے جواب میں ساوتھ زون نے ایک مرحلے پر 80 رنوں پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد تلک نے شریس گوپال کے ساتھ 175 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔ تلک نے ناقابل شکست 116 رنز بنائے جبکہ گوپال نے 87 رنز بنائے۔ اس سے ساو¿تھ زون کو پہلی اننگز میں 117 رنوں کی اہم برتری حاصل ہوئی۔

نارتھ زون کے لیے سنت سنگوان اور آیوش دوسیجا نے نصف سنچریاں بنا کر میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی لیکن نارتھ زون واپسی نہیں کر سکے کیونکہ وہ تیسرے دن دوبارہ بلے بازی میں ناکام رہے۔

فائنل میں ساوتھ زون کا مقابلہ ایسٹ زون سے ہوگا۔ ایسٹ زون نے منگل کو سینٹرل زون کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ خطاب کا مقابلہ 6 ستمبر سے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مختصر اسکور:نارتھ زون 195 اور 297 آل آوٹ (سنت سنگوان 76، آیوش دوسیجا 52 ، ایم ڈی نتیش 5/56، کاووری سائیتیجا 2/57)ساوتھ زون 312 اور182/3 (تلک ورما 51 ، نارائن جگدیسن 43، رکی بھوئی 42 ،عابد مشتاق 2/55)

نتیجہ: ساوتھ زون سات وکٹوں سے جیت گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande