
جکارتہ، 2 ستمبر (ہ س)۔
سر فہرست سیڈ ایچ ایس پرنئے نے بدھ کے روز ایک گیم سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے انڈونیشیا ماسٹرز سپر 100 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے آخری 16 میں جگہ بنا لی۔ عالمی نمبر 39 پرنئے نے چینی تائپے کے لیاو¿ ژوو¿-فو کو ایک گھنٹہ چار منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 18-21، 21-15، 21-19 سے شکست دی۔
پہلا گیم ہارنے کے بعد پرنئے نے دوسرے گیم میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن پرنئے نے دباو¿ کے لمحات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
پرنئے کو ابتدائی دور میں بائی ملی تھی۔ وہ آخری مرتبہ جولائی کے آخر میں تائپے اوپن میں کھیلے تھے، جہاں انہیں آخری 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد انہیں نئی دہلی میں منعقدہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی تھی۔ آخری 16 میں پرنئے کا مقابلہ چین کے شوان چن ژو سے ہوگا۔
چالیہا اور کھڑب بھی آخری 16 میں
خواتین کے سنگلز میں سر فہرستسیڈ اسمیتا چالیہا نے تھائی لینڈ کی پورن پیچا چوئکیوونگ کو 21-17، 23-21 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنائی۔ تیسری سیڈ انمول کھڑب نے ہانگ کانگ کی لیانگ کا ونگ کو 21-17، 21-9 سے شکست دی۔ وہیں، الیشا پال نے ہم وطن اکارشی کشیپ کو 21-13، 21-7 سے شکست دی۔
رونک اور سنیِت کی بھی شاندار جیت
مردوں کے سنگلز میں رونک چوہان نے چین کے یو شوان لیو کو 21-15، 21-18 سے شکست دے کر پہلے دور میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد اگلے دور میں انہوں نے چینی تائپے کے چینگ ہان تسائی کو 23-21، 21-19 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
ایک اور مقابلے میں سنیِت دیانند نے تیسری سیڈ چین کے تیان یاو¿ ژونگ کو 9-21، 21-18، 21-11 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ تاہم کرن جارج، ستیش کمار کروناکرن، تانیا ہیمنت اور انویشا گوڑا کو اپنے اپنے سنگلز مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ