عاقب نبی کا سرے کے لیے کاونٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو
لندن، 2 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی تیزگیندبازعاقب نبی نے بدھ کے روز یارکشائر کے خلاف سرے کے لیے کاونٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کیا۔ 29 سالہ نبی تین میچوں کے لیے سرے میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا مقصد ٹیم کے گیندبازی اٹیک کو مضبوط کرنا ہے۔ نبی کو اوول میں ڈوی
عاقب


لندن، 2 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی تیزگیندبازعاقب نبی نے بدھ کے روز یارکشائر کے خلاف سرے کے لیے کاونٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کیا۔ 29 سالہ نبی تین میچوں کے لیے سرے میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا مقصد ٹیم کے گیندبازی اٹیک کو مضبوط کرنا ہے۔

نبی کو اوول میں ڈویژن 1 کے مقابلہ کے لیے سرے کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ ہوو میں سسیکس کے خلاف اور پھر گھر پر گلیمرگن کے خلاف اگلے مقابلوں کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

نبی نے ایک شاندار ڈومیسٹک سیزن میں جموں و کشمیر کو رنجی ٹرافی کا خطاب جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 60 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی گیندبازی اوسطاً 12.56 تھی۔ فائنل میں بھی، انہوں نے جموں و کشمیر کو پہلی بار رنجی ٹرافی چیمپئن بننے میں مدد کرنے کے لیے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی شاندار کارکردگی کے بعد انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل انہوں نے موسم گرما میں انڈیا اے کی نمائندگی کی تھی۔ اگرچہ انہیں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا، لیکن قومی ٹیم میں ان کا انتخاب ریڈ بال کرکٹ میں ان کے تیزی سے بڑھتے قد کی عکاسی کرتا ہے۔

مشکل وقت سے گزررہے سرے میں نبی کا اضافہ ٹیم کے لیے ایک اہم وقت پر ہوا ہے۔ سرے نے 2022 سے 2024 تک لگاتار تین بار کاو¿نٹی چیمپئن شپ جیتی، پچھلے سال رنر اپ رہاتھا۔ تاہم، ٹیم اس سیزن میں 10 میچوں میں صرف ایک جیت حاصل کر سکی ہے۔

سرے اس وقت ڈویڑن 1 میں آٹھویں نمبر پر ہے، جو ریلیگریشن زون سے صرف تین پوائنٹس اوپر ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کو اپنے گیندبازی اٹیک کو مضبوط کرنے کے لیے نبی سے کافی توقعات ہیں۔

سرے کے مردوں کی کرکٹ کے ڈائریکٹر الیک اسٹیورٹ نے کہا کہ ٹیم کو اپنے گیندبازی کے وسائل کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چھ ہفتوں میں چھ مقابلے کھیلنے ہیں اور کھلاڑیوں کے پاس آرام کرنے اور میچوں کے درمیان صحت یاب ہونے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہوگا۔

نبی کے لیے انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کا یہ تجربہ آگے آنے والے چیلنجوں کے لحاظ سے بھی اہم ہے۔ وہ نومبر میں ہندوستان کے نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل انگلینڈکے حالات میں ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کا اضافی تجربہ حاصل کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande