
کھٹمنڈو، 19 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نیپال کے یومِ آئین کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے وزیر خارجہ ششیر کھنال کا ذکر کرتے ہوئے یومِ آئین کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے لکھا، نیپال کے اس اہم قومی دن کے موقع پر وزیر خارجہ ششیر کھنال، حکومتِ نیپال اور تمام نیپالی عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ جے شنکر نے کہا، ہم اپنی گہری اور دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد