پاکستان کے خیبر پختونخواہ کی مسجد میں دھماکہ، 15 افراد ہلاک
اسلام آباد، 18 ستمبر(ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد کے قریب ایک طاقتور دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور جائے وقوعہ پرراحت ا
دھماکہ


اسلام آباد، 18 ستمبر(ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد کے قریب ایک طاقتور دھماکہ ہوا۔دھماکہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور جائے وقوعہ پرراحت اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق خیبر پختون کے ضلع کوہاٹ کے علاقے پولیس لائنز میں ایک مسجد کے قریب دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایم ایس طاہر علی شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکے کے بعد 15 لاشیں اور 50 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی نماز کے دوران ہوا اور اس سے مسجد کے باہر گڑھا بن گیا ، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس لائنوں میں اضافی دستے تعینات کر دیے گئے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق دھماکے سے مسجد کے بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا اور ایک دیوار گر گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ کم از کم 25 زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس ظفر حمید نے بتایا کہ دھماکے سے قبل دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اولڈ پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرا گئی تھی۔ آئی جی پی حمید نے کہا، گاڑی دروازے سے ٹکرا گئی اور پھر دھماکہ ہوا، ساتھ ہی گولیاں بھی چلیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا اور فائرنگ کے دوران اسپیشل برانچ کی عمارت میں ایک اور خودکش دھماکہ ہوا۔ آئی جی پی حمید نے کوہاٹ کے علاقائی پولیس افسر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande