
پٹنہ، 19 ستمبر(ہ س)۔اینٹوں کو جوڑ کر مکان بنانا، کنکریٹ ملانا اور پلاسٹر کرنا ہمیشہ سے مردوں کا کام سمجھا جاتا رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ کے ان شعبوں کو مردوں کی بالادستی اور مردوں کے زیر تسلط سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن بہار میں خواتین کو بااختیار بنانے نے اس شعبے میں بھی ایک نئے باب کا اضافہ کر دیاہے۔ راج مستری کی طرح’ رانی مستری‘ کے طور پر خواتین کے ابھرنے سے صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری کے دور میں، دیدیوں کو بااختیار بنانے کے لیے بہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں، انھیں زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے اور انھیں خود انحصار بننے کے لیے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔حال ہی میں، جب جیویکا گروپوں سے وابستہ درجنوں خواتین نے جب اپنے ہاتھوں میں کرنی اور ساہل(مستری کے اوزار) کو سنبھالا توسماج میں تبدیلی کی ایک شروعات ہوئی۔ آج، ریاست کی تقریبا 250 سے زیادہ جیویکا دیدیاں ’ٹوائلٹ کلینک‘ کی شکل میں تعمیر اور پلمبنگ کے کام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، بلکہ پڑوسی ریاستوں کے لیے بھی ایک تحریک بن گئی ہیں۔یونیسیف کے تعاون سے محکمہ دیہی ترقیات کے ذریعہ 2024 میں’ٹوائلٹ کلینک‘ مہم کا آغاز مظفر پور سے ہوا تھا جو آج ایک مہم کی شکل لے چکا ہے ۔ تعمیر اور پلمبنگ کے کام میں ماہر جیویکا دیدیاں خصوصی ٹریننگ کی بدولت، اجابت خانہ کی شیٹ میں پی ٹریپ ، ڈرینج پائپ، پائیپوں کا درست ڈھلان، فلش والوز، کنکشن، سلیشن کا صحیح استعمال، شیٹ کے نیچے اور پی ٹریپ گیپ کی تو تعمیر اور مرمت کے کام ،وینٹیلیشن وغیرہ جیسے کاموں کو موثر طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔ وہ بنگال اور جھارکھنڈ جیسی پڑوسی ریاستوں میں بھی خواتین کو ٹریننگ دے رہی ہیں۔دیہی ترقی کے محکمے کے مطابق، یہ دیدی، جو ریاست کے مختلف اضلاع میں ٹوائلٹ کلینک چلاتی ہیں، رانی مستری کے نام سے مشہور ہیں۔ اب وہ صاف صفائی تک محدود نہ رہ کر ٹوائلٹ کنکشن میں تیکنک، سیفٹی ٹینک انپرومنٹ ، ریٹرو فیٹنگ کے ساتھ ساتھ مرت اور دوسرے چھوٹے بڑے تعمیراتی کام میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔اس سے ہر جیویکا دیدی کے لیے ماہانہ 8-10ہزار روپے تک کی اضافی آمدنی ہوتی ہے۔ اپنی خدمات کے ذریعے، ان دیدیوں نے نہ صرف تعمیرات اور پلمبنگ میں مردوں کے تسلط کو چیلنج کیا ہے بلکہ عوام کے لیے سستی اور قابل رسائی خدمات کی جانب ایک نئی راہ کا آغاز کیا ہے۔دیہی ترقی کے محکمے کے افسران کے مطابق، معماری اور پلمبنگ کے کام میں مصروف دیہی خواتین کے لیے روزگار اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے نئے راستے کھل گئے ہیں جو ریاست میں خود کو رانی مستری کے طور متعارف ہیں۔دیہی ترقیات محکمہ اور اطلاعات و رابطہ عالمہ محکمہ کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ چند برسوں قبل سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعے جیویکا کے لیے رکھی گئی بنیاد کی بدولت ہماری دیدی اب ہندوستان اور بیرون ملک لوگوں کو ہنر مندبنا رہی ہیں۔ ہنر مند جیویکا دیدی نہ صرف خود تعمیر اور پلمبنگ کے کام میں مصروف ہیں، بلکہ ہنرمند خواتین کو یہ ہنر سکھا کر انہیں مالی طور پر خود انحصار بنا رہی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan