
علی گڑھ، 19 ستمبر (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کی ریسرچ اسکالر ادیتی اگروال کو جاپان سائنس اینڈ ٹکنالوجی ایجنسی (جے ایس ٹی) لوٹس پروگرام کے تحت جاپان کی توہوکو یونیورسٹی میں ایک سالہ ریسرچ ایکسچینج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
لوٹس پروگرام جاپان میں تحقیقی تبادلے کے لیے باصلاحیت ہندوستانی محققین کی معاونت کرتے ہوئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تحقیقی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ ادیتی اگروال جاپان میں پروفیسر ہیرویا آبے کے ساتھ صحت کی نگرانی اور پائیدار توانائی ٹکنالوجیز کی خاطر الیکٹروکیمیکل بایوسنسرز تیار کرنے کے لئے مائکروبیئل فیول سیلز پر کام کریں گی۔
ادیتی اگروال شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زین خان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، جو اس تحقیقی تعاون کے لیے ہندوستان کی جانب سے پرنسپل انویسٹی گیٹر کی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔
شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر شہاب علی اصغر نامی نے مس اگروال کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ