پونچھ کے ضلع اسپتال میں آتشزدگی ، فائر فائٹر عملہ کی بروقت کاروائی سے اسپتال محفوظ
جموں, 19 ستمبر (ہ س): ضلع اسپتال پونچھ کی عمارت میں اچانک آتشزدگی کی واردات پیش آئی، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور اسپتال کے عملے کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا اور ایک بڑے حادثے سے اسپتال کی عمارت کو بچا لیا گیا۔ ضلع اسپتال پو
پونچھ کے ضلع اسپتال میں آتشزدگی ، فائر فائٹر عملہ کی بروقت کاروائی سے اسپتال محفوظ


جموں, 19 ستمبر (ہ س): ضلع اسپتال پونچھ کی عمارت میں اچانک آتشزدگی کی واردات پیش آئی، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور اسپتال کے عملے کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا اور ایک بڑے حادثے سے اسپتال کی عمارت کو بچا لیا گیا۔ ضلع اسپتال پونچھ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شفیق کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سے اسپتال کی عمارت کے پچھلے حصے کی چند کھڑکیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، تاہم بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی ٹیم اور اسپتال کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، جس سے اسپتال کی عمارت کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آتشزدگی کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande