
جموں, 19 ستمبر (ہ س): ضلع رام بن میں جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز بی یس ایف اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ چمبا-سیری کے قریب اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف کی گاڑی جموں جانے والے قافلے کے ساتھ جارہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سب انسپکٹر گھر سنگھ، ڈرائیور شمیم احمد اور کانسٹیبل سنیل کمار، پرشتوم کمار اور چندن یادو شامل ہیں۔حکام کے مطابق ڈرائیور شمیم احمد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر