
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت اگلے ماہ اکتوبر سے 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دین دیال اپادھیائے دیہی کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) 2.0 کے ٹریننگ بیچ شروع کرے گی۔ اس کے تحت 34,920 دیہی نوجوانوں کو ہنرمندی کی ٹریننگ دی جائے گی۔ حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کے مطابق اس ٹریننگ پروگرام کے تحت اکتوبر میں 1,164 بیچ شروع کیے جائیں گے اور 34,920 دیہی نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ ٹریننگ 31 دسمبر 2027 تک جاری رہے گی۔
وزارت کی جانب سے اکتوبر سے 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دین دیال اپادھیائے دیہی کوشل یوجنا 2.0 کے تحت نئے ٹریننگ بیچ شروع کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت 14 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 34,920 دیہی نوجوان اپنی ہنرمندی کی ٹریننگ شروع کریں گے۔
اس شروعات کے لیے وزارت کی جانب سے پہلے مرحلے میں جن 14 ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے، ان میں اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، اوڈیشہ، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، میزورم، سکم اور پدوچیری شامل ہیں۔
ان 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 دسمبر 2027 تک مجموعی طور پر 3,57,112 دیہی نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کا منظور شدہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 24 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے 1,200 سے زائد منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 5.6 لاکھ دیہی نوجوانوں کا ہدف مختص کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی یو-جی کے وائی اسکیم دیہی غریب نوجوانوں کو روزگار سے متعلق ہنرمندی کی ٹریننگ فراہم کرتی ہے۔ اس کی مدت 3 ماہ سے 12 ماہ تک ہوتی ہے۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 ایک مربوط پورٹل بھی ہے، جو منصوبوں کو آسان بنانے، زیادہ کارکردگی، شفافیت اور ڈیجیٹل نگرانی کو فروغ دینے میں معاون ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد