ریجی نگر ضمنی انتخاب سے قبل ہمایوں کبیر کی پارٹی کے ریاستی سکریٹری گرفتار، اسلحہ اور نقلی نوٹ برآمد
مرشدآباد، 19 ستمبر (ہ س)۔ ریجی نگر اسمبلی ضمنی انتخاب سے قبل پولیس نے ہمایوں کبیر کی پارٹی ’عام جنتا انّین پارٹی‘ کے ریاستی سکریٹری اور 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بہرام پور سیٹ سے پارٹی امیدوار رہے عاشق اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے ساتھ
Humayun


مرشدآباد، 19 ستمبر (ہ س)۔ ریجی نگر اسمبلی ضمنی انتخاب سے قبل پولیس نے ہمایوں کبیر کی پارٹی ’عام جنتا انّین پارٹی‘ کے ریاستی سکریٹری اور 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بہرام پور سیٹ سے پارٹی امیدوار رہے عاشق اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے ساتھ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے .303 بور کی دو پستول، چار کارتوس اور 500 روپے مالیت کے 108 بھارتی نقلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی رات خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہری ہرپاڑہ تھانے کی پولیس نے بھاکوڑی-آمتلہ ریاستی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے تلاشی شروع کی تھی۔ اسی دوران پولیس نے ایک اسکارپیو گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ گاڑی میں موجود ایک بیگ سے مبینہ طور پر .303 بور کی دو پستول، چار کارتوس اور 500 روپے کے 108 نقلی نوٹ برآمد ہوئے۔

پولیس نے گاڑی میں سوار بابلو شیخ اور سکھبر ملا عرف عاشق اقبال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے بتایا کہ گاڑی میں ان کے ساتھ معین الشیخ اور حبیب الر حمان عرف بچو نامی دو دیگر افراد بھی موجود تھے۔ پولیس کے مطابق گاڑی روکے جانے کے بعد دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 179/180 اور آرمز ایکٹ کی دفعات 25(1)(اے)، 29 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ہفتہ کو دونوں ملزمان کو بہرام پور عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے سات روزہ ریمانڈ کی درخواست کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہری ہری پاڑہ تھانہ علاقے کے رکون پور کے کیبل رام پور کے رہنے والے عاشق اقبال کو ہمایوں کبیر کے قریبی حامی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریجی نگر اسمبلی ضمنی انتخاب کی مہم کے لیے پارٹی کی جانب سے انہیں خصوصی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

عام جنتا انّین پارٹی کے ریجی نگر ضمنی انتخاب کے امیدوار اور ہمایوں کبیر کے بیٹے غلام نبی آزاد رابن نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”میں نے سنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے ہماری پارٹی کے ریاستی سکریٹری کو گرفتار کیا ہے، لیکن ابھی تک ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہ گرفتاری کس وجہ سے ہوئی ہے۔“

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اتوار کی رات بیل ڈانگا تھانہ علاقے کی کپاس ڈانگا گرام پنچایت کے پردھان سے مبینہ طور پر وصولی کے الزام میں عام جنتا انّین پارٹی کے بیل ڈانگا-1 بلاک صدرمینایم وشواس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب پارٹی کے ریاستی سکریٹری کی گرفتاری کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہوگئی ہے۔

ہمایوں کبیر کے بیٹے غلام نبی آزاد رابن نے پولیس کارروائی کے حوالے سے اپنے والد کے حالیہ دھرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا، ”پولیس کی مبینہ دہشت کے خلاف حال ہی میں میرے والد شکتی پور تھانے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے تھے۔ اسی دن رات تقریباً 12 بجے پرساد پور کے رہنے والے اکبر شیخ نے میرے والد کو چائے پلائی تھی۔ اسی ’جرم‘ میں پولیس نے اگلے روز انہیں گرفتار کر لیا تھا، تاہم بعد میں انہیں ضمانت مل گئی۔“

رابن نے الزام لگایا کہ ریجینگر اسمبلی حلقے کے مختلف علاقوں میں ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف پولیس کی مبینہ کارروائی اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نامساعد حالات کے باوجود ان کی پارٹی انتخابی میدان سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande