وزیراعظم ہفتہ کو ”ماحولیات اور موسمیاتی حرکیات کے مستقبل“ پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو سائنس بھون میں ”ماحولیات اور موسمیاتی حرکیات کا مستقبل“ کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ یہ کانفرنس 19 اور 20 ستمبر کو نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی
وزیراعظم ہفتہ کو ”ماحولیات اور موسمیاتی حرکیات کے مستقبل“ پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو سائنس بھون میں ”ماحولیات اور موسمیاتی حرکیات کا مستقبل“ کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ یہ کانفرنس 19 اور 20 ستمبر کو نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، کانفرنس میں ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظامِ حکمرانی کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس میں ہندوستان کی سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے جج صاحبان، ضلعی عدالتوں کے جج، مختلف وزارتوں کے سکریٹریز اور اعلیٰ افسران کے علاوہ ماحولیاتی ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقین شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں 17 ممالک کے ممتاز جج صاحبان اور عدالتی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی عدالتی اکیڈمیوں، ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز، ریاستی ماہرین کی جائزہ کمیٹیوں (ایس ای اے سی)، ریاستی ماحولیاتی اثرات کے جائزے کے اداروں (ایس ای آئی اے اے) اور ریاستی آبی علاقوں کی اتھارٹیز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں مختلف ممالک اور اداروں کے درمیان عدالتی نقطہ نظر، سائنسی معلومات، ماحولیاتی نظامِ حکمرانی کے طریقہ کار اور ادارہ جاتی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پالیسی سازی، اس کے نفاذ اور قوانین پر عمل درآمد کے دوران موجود خامیوں نیز ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی نظامِ کو مزید مو¿ثر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنا بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande