چوتھی برسی پر کانگریسی کارکنوں نے انکیتا کو خراج عقیدت پیش کیا، حکومت کا پتلا نذرِ آتش
نئی ٹہری، 18 ستمبر (ہ س)۔ انکیتا بھنڈاری کی چوتھی برسی کے موقع پر خواتین کانگریس کی کارکنوں نے ریاستی حکومت کا پتلا نذرِ آتش کرتے ہوئے اہل خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کی سفارش کے باوجود تحقیقات میں کوئی خاص
چوتھی برسی پر کانگریسی کارکنوں نے انکیتا کو خراج عقیدت پیش کیا، حکومت کا پتلا نذرِ آتش


نئی ٹہری، 18 ستمبر (ہ س)۔

انکیتا بھنڈاری کی چوتھی برسی کے موقع پر خواتین کانگریس کی کارکنوں نے ریاستی حکومت کا پتلا نذرِ آتش کرتے ہوئے اہل خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کی سفارش کے باوجود تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی حکومت ”بیٹی بچاو¿، بیٹی پڑھاو¿“ کے جھوٹے نعرے کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

جمعہ کو براڑی کے سائی چوک پر کانگریس کارکن جمع ہوئے اور ریاستی حکومت کا پتلا جلایا۔ خواتین کانگریس کی ضلعی صدر آشا راوت نے کہا کہ انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں سی بی آئی جانچ کی پیش رفت اور رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال گزرنے کے باوجود انکیتا کے اہل خانہ آج بھی انصاف کی امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکیتا صرف ایک خاندان کی بیٹی نہیں، بلکہ پورے اتراکھنڈ کی بیٹی تھیں۔ ایسے میں مذکورہ معاملے میں وی آئی پی کا پردہ فاش کیا جائے اور قصورواروں کو سزائے موت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے احترام اور سلامتی پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande