
بی جے پی کے قومی صدر نے پٹھان کوٹ سے پہلی ”نشہ مکتی پنجاب یاترا“ کا آغاز کیا
چنڈی گڑھ، 18 ستمبر (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے جمعہ کو پٹھان کوٹ سے پہلی ”نشہ مکتی پنجاب یاترا“ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ”بی جے پی کا نعرہ، نشہ مٹانا سارا“ کے عزم کے ساتھ شروع ہونے والی یہ نشہ مخالف یاترا 30 ستمبر کو جالندھر میں اختتام پذیر ہوگی۔
اس موقع پر نتن نوین نے منشیات کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کی اپیل کی۔ زعفرانی رنگ کی پگڑی باندھ کر اسٹیج پر پہنچے نتن نوین نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو ”اڑتا پنجاب“ نہیں بلکہ ”ابھرتا پنجاب“ چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اقتدار کے زور پر بدعنوانی اور امن و قانون کی صورت حال کو خراب کرکے پنجاب کو منشیات کی لعنت سے تباہ کیا، ان کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ نتن نوین نے کہا کہ منشیات پنجاب کی شناخت یا طاقت نہیں ہو سکتی۔ پنجاب کی شناخت اس کی وراثت، نظریات اور نوجوانوں سے ہونی چاہیے۔ پنجاب کی شناخت گروو¿ں کی بانی، کسانوں کے پسینے اور کھلاڑیوں کے جذبے سے ہوتی تھی۔ پنجاب کے لوگ خود منشیات کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی منشیات مخالف جنگ کے بنیادی فارمولے کا ذکر کرتے ہوئے نتن نوین نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا، منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک کو توڑنا، منشیات کی رقم ضبط کرنا، منشیات کے شکار افراد کی بازآبادکاری کرنا اور معاشرے کے تعاون سے منشیات کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔
نتن نوین نے کہا کہ ملک میں بی جے پی جو عزم کرتی ہے، اسے پورا کرتی ہے۔ دفعہ 370 کو ختم کرنے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے طویل جدوجہد کی گئی اور دہشت گردی و نکسل ازم کا خاتمہ کیا گیا۔
پنجاب بی جے پی کے صدر کیول سنگھ ڈھلوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع کوئی سیاسی ریلی نہیں ہے، بلکہ ہم ماو¿ں اور بہنوں کا دکھ بانٹنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی تحریک ہے، جس کے تحت ہم 117 اسمبلی حلقوں میں گھر گھر جائیں گے اور وزیراعظم نریندر مودی و وزیر داخلہ امت شاہ کے عزم کے مطابق اگلے دو برسوں میں منشیات کو جڑ سے ختم کریں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر من پریت سنگھ بادل نے کہا کہ آج پنجاب اپنی شناخت کھوتا جا رہا ہے۔ پنجاب کی جو تصویر پہلے ہوا کرتی تھی، اب وہ باقی نہیں رہی۔ اشونی شرما نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی سے متعلق تاریخی مقام سے یاترا شروع کرکے بی جے پی نے منشیات کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اس کا بینر سیاسی ہو سکتا ہے، لیکن مسئلہ گھر گھر کا ہے۔
اس اجتماع سے دیگر رہنماو¿ں کے علاوہ سابق مرکزی وزیر وجے سامپلا، پارلیمانی کمیٹی کے رکن اقبال سنگھ لال پورہ، سابق لوک سبھا رکن پرنیت کور، سابق راجیہ سبھا رکن شویت ملک، پنجاب کے سابق وزیر منورنجن کالیا، مکیرِیاں کے رکن اسمبلی جنگی لال مہاجن اور پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دنیش ببّو نے بھی خطاب کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ