فوج کے اعلی افسر نے ادھمپور کے پہاڑی علاقے کا دورہ کیا ۔
جموں, 18 ستمبر (ہ س)، فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جمعہ کو ادھم پور کے برتل علاقے کا دورہ کرکے جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈیلٹا فورس کے جی او سی بھی موجود تھے۔ وائٹ نائٹ کور
ARmy


جموں, 18 ستمبر (ہ س)،

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جمعہ کو ادھم پور کے برتل علاقے کا دورہ کرکے جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈیلٹا فورس کے جی او سی بھی موجود تھے۔

وائٹ نائٹ کور کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے زمینی صورتحال، سیکورٹی ماحول اور آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو ابھرتے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کارروائی پر فوجی اہلکاروں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ادھم پور کے مجلتا علاقے میں برتل سوہن کے جنگلات میں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران جیش محمد سے وابستہ دو پاکستانی دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ ایک مشتبہ اوور گراؤنڈ ورکر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، جس میں امریکی ساختہ ایم فور کاربائن بھی شامل ہے۔ گھنے جنگلات میں مشترکہ تلاشی کارروائی آخری اطلاعات تک جاری تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande