نظام حیدرآباد تاریخ کے بہترین حکمراں، ریونت ریڈی کا خراج عقیدت
نظام حیدرآباد تاریخ کے بہترین حکمراں، ریونت ریڈی کا خراج عقیدتحیدرآباد ،17 ستمبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے آصف سابع نواب میرعثمان علی خاں کوتاریخ کے بہترین حکمرانوں میں شمارکرتے ہوئے ان کی دوراندیش قیادت اورانتظامی صلاحیتوں کوبھرپور اندازمیں س
نظام حیدرآباد تاریخ کے بہترین حکمراں، ریونت ریڈی کا خراج


نظام حیدرآباد تاریخ کے بہترین حکمراں، ریونت ریڈی کا خراج عقیدتحیدرآباد ،17 ستمبر(ہ س)۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے آصف سابع نواب میرعثمان علی خاں کوتاریخ کے بہترین حکمرانوں میں شمارکرتے ہوئے ان کی دوراندیش قیادت اورانتظامی صلاحیتوں کوبھرپور اندازمیں سراہا۔ تلنگانہ اسمبلی میں سیکشن 22 اے پرمباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی نے نظام دورحکومت میں اراضی اصلاحات اور دیگر امورکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد نظام نے ایک وسیع خطہ پر بہتراندازمیں حکمرانی کی اور ہرعلاقہ کی ترقی کویقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نظام دورحکومت میں غیرمعمولی مالیاتی منصوبہ تیارکیاگیااورحکومت کی آمدنی کا بڑا حصہ عوام کی ملکیت والی 60 فیصد اراضی پر عائد ٹیکس سے حاصل ہوتارہا۔ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی ریاست کے خزانہ کی بنیاد تھی، جسے بڑے پیمانہ پرعوامی منصوبوں اورمختلف اداروںکی تعمیر کیلئے استعمال کیا گیا۔ چیف منسٹر نے نظام کے دور حکومت میں قائم کئے گئے کئی اہم اداروں اور پروجیکٹس کا ذکرکیا جن میں نظام ساگر، نظام شوگرفیکٹری، نظام کالج، عثمانیہ یونیورسٹی، قانون سازکونسل کی عمارت، ہائی کورٹ، سٹی کالج اورعثمانیہ ہاسپٹل شامل ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ نظام دورحکومت کے یہ ادارے تعلیم، صحت، زراعت اوردیگرشعبوں میں آج بھی نظام کے تعمیراتی کارناموں کوبیان کررہے ہیں۔ کئی ادارے آج بھی برقرارہیں اورتلنگانہ کے تعلیمی اورانتظامی سسٹم کاحصہ بن کرعوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ وہ نظام حیدرآباد کو تاریخ کے بہتر حکمرانوں میں شمارکرتے ہیں جنہوں نے عوام کی بھلائی کیلئے کئی کارنامے انجام دیئے۔نظام کووزیراعلی کے خراج کے موقع پرایوان میں موجود بی جے پی ارکان اعتراض کرنے لگے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande