تلنگانہ کے 8 اضلاع میں عنقریب مائنارٹی اسٹڈی سرکلس کا قیام جلد
حیدرآباد ،17 ستمبر(ہ س)۔ وزیراقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے کہا کہ حکومت اقلیتی نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات میں کوچنگ کی فراہمی کیلئے 8 اضلاع میں اسٹڈی سرکلس کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اکبرالدین اویسی اوردیگرارکان
تلنگانہ کے 8 اضلاع میں عنقریب میناریٹیز اسٹڈی سرکلس کا قیام


حیدرآباد ،17 ستمبر(ہ س)۔ وزیراقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے کہا کہ حکومت اقلیتی نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات میں کوچنگ کی فراہمی کیلئے 8 اضلاع میں اسٹڈی سرکلس کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اکبرالدین اویسی اوردیگرارکان کے سوال کے جواب میں محمد اظہرالدین نے بتایا کہ2015 میں حیدرآباد میں مائنارٹی اسٹڈی سرکل اورکیریئرکونسلنگ سنٹرقائم کیا گیا۔عادل آباد،کریم نگر،ہنمکنڈہ ،محبوب نگر،کھمم،نلگنڈہ، نظام آباداورسنگاریڈی میں اسٹڈی سرکلس کے قیام کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2023-24 میں اسٹڈی سرکل کے لئے 2.50 کروڑ جاری کئے گئے جس میں 1.80 خرچ کئے گئے۔ 2024-25 میں جاری کردہ 4 کروڑ میں3.49 کروڑ خرچ کئے گئے ۔ 2025-26 میں 3 کروڑ جاری کئے گئے جس میں 2.49 کروڑ خرچ ہوئے۔ 2026-27 میں اسٹڈی سرکلس کیلئے بجٹ مختص کیا گیا اور ایک کروڑ جاری کئے گئے۔ ابھی تک محض 37000 روپئے خرچ کئے گئے۔ مجلس کے رکن کوثرمحی الدین نے اسٹڈی سرکلس میں مختلف کورسس کی ٹریننگ اوربجٹ کی اجرائی کے بارے میں سوال کیا۔ بی جے پی کے پی ہریش نے کہاکہ کاغذ نگراسمبلی حلقہ میں اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت بوائز اور گرلز کے اسکولس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اسکولوں میں ریگولراسٹاف کی کمی ہے اورآؤٹ سورسنگ اسٹاف کے ذریعہ اسکول چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اسکول کے قریب واقع ڈمپنگ یارڈ کو ہٹانے کامطالبہ کیااورکہا کہ طلبہ کومختلف بیماریوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کاغذ نگرکے آئی ٹی آئی کوایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرمیں تبدیل کرنے کامطالبہ کیا۔ وزیراقلیتی بہبود اظہرالدین نے کہاکہ کانگریس حکومت نے اسٹڈی سرکل کیلئے نئی عمارت الاٹ کی ہے جس کا گزشتہ ہفتہ افتتاح عمل میں آیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande