بی جے پی حکومت میں کوئی بھی پروجیکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی خراب ہو جاتا ہے: اکھلیش یادو
بی جے پی حکومت میں کوئی بھی پروجیکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی خراب ہو جاتا ہے: اکھلیش یادو لکھنو، 17 ستمبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں تعمیر ہونے والے ایکسپریس
ایس پی صدر اکھلیش یادو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔


سابق وزیر رام آسرے کشواہا کو ایس پی میں شامل کراتے ہوئے ایس پی صدر اور دیگر قائدین۔


بی جے پی حکومت میں کوئی بھی پروجیکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی خراب ہو جاتا ہے: اکھلیش یادو

لکھنو، 17 ستمبر (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں تعمیر ہونے والے ایکسپریس ویز کے معیار اور دیکھ بھال (مینٹیننس) پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت میں کسی پروجیکٹ کی تعمیر کا کام مکمل ہونے سے پہلے ہی اس کے ٹوٹ پھوٹ اور خراب ہونے کی خبریں سامنے آنے لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، لیکن اس کی تعمیر کے بعد سے ہی اس کی مسلسل مرمت جاری ہے۔

اکھلیش یادو جمعرات کے روز دارالحکومت میں واقع ایس پی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے لکھنو-کانپور ایکسپریس وے کے ٹوٹنے سے متعلق ویڈیو دکھاتے ہوئے بی جے پی حکومت کو نشانے پر لیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دہلی اور لکھنو والوں کے درمیان اس بات کا مقابلہ چل رہا ہے کہ کس کے پاس زیادہ منافع ہوگا۔ ایس پی صدر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں جتنی لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانی ہو رہی ہے، اتنی کسی حکومت میں نہیں ہوئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایکسپریس وے میں بھی گورکھ دھندا ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آگرہ-لکھنو ایکسپریس وے کا ڈیزائن سب سے بہترین ہے۔ اسی ڈیزائن کی نقل نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے کی، لیکن آج تک ویسا ایکسپریس وے تیار نہیں کر سکی۔ اکھلیش نے کہا کہ ایس پی حکومت کے دور میں تعمیر کیے گئے ریور فرنٹ سمیت دیگر تعمیری کاموں کا معیار شاندار تھا۔ ریور فرنٹ پر نصب فوارے آج بھی اسی طرح چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو دیے گئے لیپ ٹاپ بھی آج تک اسی طرح کارآمد ہیں۔

اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کے ٹریلین ڈالر معیشت کے دعوے پر بھی طنز کسا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ خواب دکھایا گیا تھا کہ اترپردیش کو ٹریلین ڈالر معیشت بنایا جائے گا، لیکن اب چنگی بازی کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں صفر نوکریاں، اگست میں صفر نوکریاں اور ستمبر میں بھی دیکھ لینا، صفر نوکری ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت سوالات کا سامنا نہیں کر پا رہی ہے، وہ کتنی کمزور ہوگی اس کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جس کے پاس عوام کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے، اسے عوام اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں سماج وادی حکومت بنانے کا موقع ملا تو روزگار کی راہیں کھولنے کا کام کیا جائے گا۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر ذات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ پی ڈی اے (پچھڑا، دلت، اقلیت) کو ساتھ لے کر سماجی انصاف قائم کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ نوجوان نریندر مودی کے یوم پیدائش کو ’بے روزگاری دیوس‘ (یومِ بے روزگاری) کے طور پر منا رہے ہیں۔ انہوں نے طنز کے انداز میں کہا، ’’میں بھی اسے بے روزگاری دیوس کے طور پر منا رہا ہوں، کیونکہ میں حزبِ اختلاف میں بیٹھا ہوں۔‘‘

اکھلیش یادو نے میڈیا سے خطاب سے قبل بھگوان وشوکرما کی جینتی منائی۔ انہوں نے وشوکرما جی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھگوان وشوکرما جینتی کا دن ہے، پورا ملک وشوکرما جی کو یاد کر رہا ہے۔ مستقبل میں سماج وادی حکومت بننے پر بھگوان وشوکرما جینتی کی سرکاری تعطیل ہوگی۔ ایس پی صدر نے اس موقع پر ان کا مندر بھی تعمیر کرانے کی بات کہی۔

اترپردیش کے سابق وزیر رام آسرے کشواہا نے بی جے پی کو خیرباد کہہ کر 13 برس بعد ایک بار پھر ایس پی کی رکنیت حاصل کر کے گھر واپسی کی۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے کیا تھا۔ وہ 1996 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر سرسول (کانپور) سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں وہ ایس پی میں شامل ہوئے اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھی رہے۔ وہ ملائم سنگھ یادو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ ان کی واپسی پر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پی ڈی اے (پچھڑا، دلت، اقلیت) کی طاقت مزید مستحکم ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande