نوئیڈا : مختلف مقامات پر رہنے والے تین افراد نے خودکشی کی، 5 کی مشتبہ حالت میں موت
نوئیڈا، 17 ستمبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے مختلف مقامات پر رہنے والے تین افراد نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کر لی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ وہیں مختلف مقامات پر رہنے والے پانچ افراد کی مشتبہ حالات میں موت
نوئیڈا : مختلف مقامات پر رہنے والے تین افراد نے خودکشی کی، 5 کی مشتبہ حالت میں موت


نوئیڈا، 17 ستمبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے مختلف مقامات پر رہنے والے تین افراد نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کر لی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ وہیں مختلف مقامات پر رہنے والے پانچ افراد کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی ہے۔

تھانہ سیکٹر 49 کے انچارج انسپکٹر رام پرکاش شرما نے بتایا کہ برولا گاؤں میں رہنے والے انکت کمار ولد دیو پرکاش، عمر 33 سال، نے اپنے گھر پر ذہنی دباؤ کے باعث زہریلی چیز کھا لی تھی۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ رات علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ سیکٹر-142 کے انچارج انسپکٹر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ شیلا کماری دختر گنیش، عمر 22 سال، تھانہ سیکٹر 142 کے علاقے میں رہتی تھی۔ انہوں نے گزشتہ رات ذہنی دباؤ کے باعث اپنے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ دنکور کے علاقے میں رہنے والی ساکشی، عمر 23 سال، نے گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تھانہ انچارج منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

تھانہ بسرکھ کے انچارج انسپکٹر رنجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں رہنے والے انا وادول، عمر 18 سال، کی گزشتہ رات مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ سیکٹر 49 کے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں رہنے والے دیوا تھاپا، ساکن سیکٹر 51، عمر 46 سال، کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

تھانہ سیکٹر 39 کے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ ایک 63 سالہ نامعلوم شخص کی بیماری کے باعث موت ہو گئی ہے۔ پولیس لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تھانہ ایکوٹیک-3 کے انچارج منیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ راجیو کمار، عمر 40 سال، کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی ہے۔ پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کرا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عائشہ (30) اہلیہ عارف کی نامعلوم وجوہات کی بنا پر موت ہو گئی ہے۔ موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کرا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande