مغربی بنگال میں سرکاری دفتر میں رات میں پکنک کا اہتمام ، ویڈیو وائرل
جنوبی دیناج پور، 17 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی دیناج پور ضلع کے بالورگھاٹ اطلاعات و ثقافتی محکمہ (ڈی آئی سی) کے سرکاری دفتر کے احاطے میں رات کے وقت مبینہ طور پر پکنک منانے کا معاملہ منظر عام پر آںے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ الزام ہے کہ اطلاعات و ثقافتی محکمہ
مغربی بنگال میں سرکاری دفتر میں رات میں پکنک کا اہتمام ، ویڈیو وائرل


جنوبی دیناج پور، 17 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی دیناج پور ضلع کے بالورگھاٹ اطلاعات و ثقافتی محکمہ (ڈی آئی سی) کے سرکاری دفتر کے احاطے میں رات کے وقت مبینہ طور پر پکنک منانے کا معاملہ منظر عام پر آںے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ الزام ہے کہ اطلاعات و ثقافتی محکمہ سے وابستہ سرکاری دفتر کے احاطے میں بدھ کی رات پکنک جیسی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں گوشت پکانے سے لے کر میوزک سسٹم بجانے تک کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس پورے معاملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سرکاری دفتر کے استعمال کو لے کر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دفتر کے احاطے کے اندر کھانا پکانے کی تیاری اور میوزک سسٹم نصب کیا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ سرکاری کام کاج کے لیے استعمال ہونے والے دفتر کے احاطے میں رات کے وقت اس طرح کی نجی تقریب کس کی اجازت سے منعقد کی گئی۔

معاملے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد اے بی آر ایس ایم کے ارکان نے بھی اس سلسلے میں معلومات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ تنظیم کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ سرکاری دفتر کو اس طرح کی نجی تقریب کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ معاملے کی اطلاع متعلقہ محکمہ کے ڈی آئی اور پولیس انتظامیہ کو بھی دی گئی ہے۔

تاہم، اس تقریب میں حقیقتاً کون کون لوگ شامل تھے، سرکاری ملازمین اس میں وابستہ تھے یا نہیں اور دفتر کے احاطے میں پروگرام منعقد کرنے کی اجازت کس نے دی تھی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو کی صداقت اور پورے معاملے کی اصل صورت حال بھی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

فی الحال سرکاری دفتر کے احاطے میں مبینہ پکنک معاملہ پر بالورگھاٹ میں بحث تیز ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ اس معاملے میں کیا تحقیقات یا کارروائی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande