پوتن سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں نے مودی کو سالگرہ کی مبارک باد دی
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن، اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور بھارت میں ارجنٹینا کے سفیر ماریانو کاؤسینو نے انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ تینوں پیغامات
پوتن سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں نے مودی کو سالگرہ کی مبارک باد دی


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن، اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور بھارت میں ارجنٹینا کے سفیر ماریانو کاؤسینو نے انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ تینوں پیغامات میں اپنے اپنے ممالک کے بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں مودی کے کردار کا ذکر کیا گیا۔

صدر پوتن نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ایک سابقہ ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کو اپنے ہم وطنوں کا گہرا احترام اور عالمی سطح پر وسیع شہرت حاصل ہے۔ بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مودی کے ذاتی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

پوتن نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بات چیت بامعنی، واضح اور نتیجہ خیز رہی۔ روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد میں دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تعمیری تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ایک سابقہ ملاقات کی تصویر ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت نے بھارت کو ایک عالمی طاقت میں تبدیل کردیا ہے۔ نیتن یاہو نے بھارت اور اسرائیل کی شراکت داری کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور اسے مزید بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔

بھارت میں ارجنٹینا کے سفیر ماریانو کاوسینو نے بھی وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ارجنٹینا کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک کے رہنماوں اور سفارتی نمائندوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات موصول ہوئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande