
کولکاتا، 17 ستمبر (ہ س)۔
کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشرقی میدنی پور ضلع کے پاٹاش پور کے لالٹ علاقے سے اسیم منڈل عرف آکاش کو گرفتار کیا ہے۔
سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق منڈل بھارتی کمیونسٹ پارٹی (ماؤ نواز) کی مرکزی کمیٹی کا رکن اور مغربی بنگال ریاستی کمیٹی-1 کا سکریٹری بتایا جاتا ہے۔ وہ گزشتہ 15 برس سے زائد عرصے سے مختلف ریاستوں کے جنگلات میں چھپ کر پولیس کو چکما دے رہا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے ایس ٹی ایف کی کارروائی کی تعریف کی
گرفتاری کے بعد مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے کولکاتا پولیس ایس ٹی ایف کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ درست تکنیکی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی یہ کارروائی ریاستی پولیس کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت ریاست کی حدود میں ماؤ نواز نیٹ ورک کو دوبارہ قائم یا وسعت دینے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انتہا پسند نظریے کو ریاست کے عوام کی سلامتی اور ترقی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق اسیم منڈل علاقے کے اہم مطلوب ماؤ نواز رہنماؤں میں شامل تھا اور اس کی گرفتاری پر مجموعی طور پر 2.20 کروڑ روپے کا انعام مقرر تھا۔ اس میں جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے اور اوڈیشہ حکومت کی جانب سے 1.20 کروڑ روپے کا انعام شامل بتایا گیا ہے۔
ایجنسیوں کے مطابق اسیم منڈل جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں درج 55 سے زائد سنگین مجرمانہ مقدمات میں مطلوب تھا۔
سارنڈا اور کولہان کے جنگلات میں سرگرمی کا الزام
سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق اسیم منڈل گزشتہ کئی برسوں سے جھارکھنڈ کے سارنڈا اور کولہان کے جنگلات میں سرگرم تھا۔ اس پر آئی ای ڈی دھماکوں اور گھات لگا کر کیے گئے حملوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ایجنسیوں کے مطابق ان کارروائیوں میں کوبرا بٹالین اور جھارکھنڈ جیگوار کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں اسیم منڈل کے نیٹ ورک، اس کے سابق ٹھکانوں اور مختلف ریاستوں میں اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہیں۔ اس کے خلاف درج مقدمات اور ماو¿ نواز تنظیم میں اس کے کردار سے متعلق مختلف پہلوو¿ں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ