میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی کرنے کی تیاری، شیڈول ایچ، ایچ ون اور ایکس ادویات کی فروخت پر سخت نگرانی
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س): ۔ آنے والے دنوں میں ملک بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے ڈرگس رولز، 1945 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کا مقصد شیڈول ایچ، ایچ ون اور ای
میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی کرنے کی تیاری، شیڈول ایچ، ایچ ون اور ایکس ادویات کی فروخت پر سخت نگرانی


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س): ۔

آنے والے دنوں میں ملک بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے ڈرگس رولز، 1945 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کا مقصد شیڈول ایچ، ایچ ون اور ایکس زمرے کی ادویات کی فروخت اور تقسیم پر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

وزارت نے 8 ستمبر کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تجویز میں میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی لازمی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ان ادویات کی فروخت میں شفافیت اور جواب دہی بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق ممنوعہ یا مخصوص ادویات تک غیر مجاز رسائی اور مستند نسخے کے بغیر ان کی فروخت سے متعلق خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی وی نگرانی کو ایک اضافی ضابطہ جاتی حفاظتی اقدام کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔

اس تجویز پر پہلے ڈرگس کنسلٹیٹو کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے ڈرگ ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ کے ارکان کے غور و خوض کے لیے بھیجا گیا۔ غور و خوض کے بعد بورڈ نے اس تجویز کو منظوری دینے کی سفارش کی۔

وزارت کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ترمیم نافذ ہونے کے بعد شیڈول ایچ اور ایکس زمرے کی ادویات کی فروخت اور تقسیم کی نگرانی مزید مو¿ثر ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ان ادویات کی فروخت اور ان تک غیر قانونی رسائی روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

سی سی ٹی وی نظام کے ذریعے ادویات کی سپلائی چین میں شفافیت اور جواب دہی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملنے کی امید ہے۔

وزارت نے مجوزہ ترمیم پر متعلقہ فریقوں اور عام لوگوں سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔ تجاویز اور اعتراضات وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے انڈر سکریٹری کو بھیجے جا سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande