افتتاح کے اندرون 10 یوم سعید آباد اسٹیل برج کے بولٹ گرنے لگے
افتتاح کے اندرون 10 یوم سعید آباد اسٹیل برج کے بولٹ گرنے لگےحیدرآباد، 17 ستمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کے پرانے شہرمیں بڑے فخرکے ساتھ افتتاح کئے گئے سعید آباد اسٹیل فلائی اوور کا معیاردس دنوں کے اندرہی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے سب سے طویل اسٹ
افتتاح کے اندرون 10 یوم سعید آباد اسٹیل برج کے بولٹ گرنے لگے


افتتاح کے اندرون 10 یوم سعید آباد اسٹیل برج کے بولٹ گرنے لگےحیدرآباد، 17 ستمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کے پرانے شہرمیں بڑے فخرکے ساتھ افتتاح کئے گئے سعید آباد اسٹیل فلائی اوور کا معیاردس دنوں کے اندرہی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے سب سے طویل اسٹیل برج کے طورپرپیش کئے جانے والے اس فلائی اوور سے بولٹ گرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد مقامی شہریوں اورمسافروں میں تشویش اور خوف کی لہردوڑگئی ہے۔ اس اسٹیل برج کی تعمیر 620 کروڑ روپے کی بھاری لاگت سے کی گئی تھی جس کا وزیراعلی ریونت ریڈی نے 3 ستمبرکوافتتاح کیا تھا جس کے بعد اس فلائی اوور کودوسرے ہی دن سے عوام کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ گزشتہ دودنوں سے برج کے بولٹ گرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ دودن قبل ہی برج کے نیچے سے گذرنے والے ایک موٹر سائیکل سوارپراچانک ایک بولٹ آ گرا۔ متاثرہ شہری نے اس کی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی جس کے بعد برہم شہریوں نے انتظامیہ کوتنقید کانشانہ بنایا۔ مقامی لوگوں کا سوال ہے کہ افتتاح کے محض 10 سے 15 دنوں کے اندر ہی برج سے بولٹ کیسے نکل سکتے ہیں؟ کیا برج کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی یا عہدیداروں نے چیف منسٹر سے ستائش پانے کی جلدی میں ادھورے کام کے ساتھ ہی اس کا افتتاح کروایا؟۔ عوام نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر بولٹ کی جگہ کوئی بڑا لوہے کا سامان یا تعمیراتی بڑی شئے گذرنے والی گاڑیوں پرگرجائے تو اس کا ذمہ دارکون ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande