
تربت، 17 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے صدر دفتر تربت میں بدھ کے روزپاکستانی افواج کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاع ملی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈبوک مینو کراس کے قریب مسلح افراد نے قافلے کو نشانہ بنایا۔
بلوچستان کا آن لائن نیوز نیٹ ورک 'دی بلوچستان پوسٹ'کے ابتدائی مقامی اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ حملے میں کئی جوان مارے گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوع پر چار لاشیں نظر آئیں اور سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے علاقے میں پہنچ گئے۔
ذرائع نے حملے میں ہلاک ہونے والے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو اہلکاروں کی شناخت خالد محمود اور رمضان جٹ کے طور پر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں پنجاب کے ضلع میاںولی کے رہائشی تھے۔
تاہم، پاکستانی حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور رپورٹنگ کے وقت تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی