ایشین گیمز: سونے کے تمغے برقرار رکھنے کے مقصدسے اترے گی ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم
نئی دہلی، 16 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم اپنے سونے کے تمغے کا دفاع کرنے کے ارادے سے ایشین گیمز 2026 میں میدان میں اترے گی۔ کپتان پشپا رانا اور ارجن ایوارڈ یافتہ پوجا کاجلا نے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستانی ٹ
کبڈی


نئی دہلی، 16 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم اپنے سونے کے تمغے کا دفاع کرنے کے ارادے سے ایشین گیمز 2026 میں میدان میں اترے گی۔ کپتان پشپا رانا اور ارجن ایوارڈ یافتہ پوجا کاجلا نے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستانی ٹیم کا مقصد برتری کو قائم رکھنا ہے۔

12 رکنی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والی پشپا رانا نے کہا کہ ٹیم نے مخالف ٹیموں کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کمزوریوں پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ہم حالات کے مطابق مشق کرتے ہیں۔ آنے والے مقابلوں کی ویڈیوز کا بھی تجزیہ کرتے ہیں۔ ہمارے کوچ ہمیں ماضی کی غلطیوں اور ان شعبوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔ اب ہم انہی پہلوو¿ں پر کام کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔

ہندوستان نے ایشین گیمز میں کبڈی پر غلبہ حاصل کیا ہے اور ملک نے اب تک اس کھیل میں 11 سونے کے تمغے جیتے ہیں، جن میں خواتین کے زمرے میں تین شامل ہیں۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے فائنل میں چینی تائی پے کو26-25 سے شکست دے کر ہانگڑو ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا۔ گزشتہ سال نومبر میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے ورلڈ کپ کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

رانا نے کہا کہ لگاتار خطاب جیتنے کی توقع ان کے لیے دباو نہیں بلکہ تحریک ہے۔ جب ہمارے سینئر کھلاڑی پہلے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور اپنی تاریخ خود بناچکے ہیں، تو اب اس رفتار کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم اسے دباو کے طور پر نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

سینئر کھلاڑیوں کے تجربے پر انحصار

پشپا رانا پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر رہی ہیں۔ تاہم اس سے قبل وہ نائب کپتان کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں سے کافی مدد مل رہی ہے۔ مجھے سینئر کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے کیونکہ ریتو نیگی اور سونالی شنگتے جیسے کھلاڑی پہلے بھی کپتانی کر چکے ہیں۔ اس لیے اس کا مشورہ میرے لیے بہت اہم ہے۔

رانا نے چینی تائپے کو ان ٹیموں میں سے ایک قرار دیا جو ایشین گیمز میں ہندوستان کے لیے ایک بڑا چیلنج پیش کریں گی۔ انہوں نے پچھلے ایشین گیمز کے انتہائی قریبی فائنل کا بھی ذکر کیا، جہاں ہندوستان نے چینی تائی پے کو26-25سے شکست دی تھی۔

نوجوان لڑکیاں سونے سے متاثر ہوں گی: پوجا کاجلا

ارجن ایوارڈ یافتہ پوجا کاجلا نے کہا کہ ایشین گیمز میں ایک اورسونے کا تمغہ جیتنا بھی ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں کے لیے اگلی نسل کو متاثر کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ سب سے پہلے، ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنا بہت ضروری ہے۔ ساتھ ہی جب ہم خواتین کھلاڑیوں کی کامیابی کی بات کرتے ہیں تو نوجوان لڑکیاں بھی ان سے متاثر ہوتی ہیں۔ اگر ہم سونے کا تمغہ جیتتے ہیں تو چھوٹے بچوں کو ہم سے تحریک ملے گی اور وہ اپنے والدین سے بھی یہ کھیل کھیلنے کو کہیں گے۔

کاجلا نے امیچیور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا اور پرو کبڈی لیگ کے منتظمین مشال اسپورٹس کے زیر اہتمام استرینتھ اور کنڈیشنگ کیمپ کو بھی مفید پایا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں نیند اور صحت یابی سے متعلق اضافی کلاسیں دی گئیں، جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

ہندوستانی مہم 21 ستمبر کو شروع ہوگی۔ایشین گیمز 2026 کا کبڈی مقابلہ 21 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم 21 ستمبر کو اپنے پہلے گروپ اے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد 23 ستمبر کو ایران اور 24 ستمبر کو جاپان کے خلاف میچ ہوں گے۔ سیمی فائنل 25 ستمبر کو اور سونے کے تمغہ کا میچ 26 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم :پشپا رانا (کپتان)، ریتو نیگی، سونالی شنگتے، سنجو دیوی، پوجا کاجلا، ریتو شیوران، جیوتی ٹھاکر، پنکی رائے، منیشا کماری، بھاونا ٹھاکر، راج رانی اور نکیتا کماری۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande