آئی سی سی رینکنگ: ٹی20 میں ورون پانچویں، بمراہ ٹاپ 10 میں پہنچے اور اولی رابنسن ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پر
دبئی، 16 ستمبر (ہ۔س)۔ افغانستان کے خلاف جاری ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا فائدہ بھارتی کھلاڑیوں کو تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں ملا ہے۔ اسپنر ورون چکرورتی دو درجے کی چھلانگ لگا کر پانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ
رینکنگ


دبئی، 16 ستمبر (ہ۔س)۔ افغانستان کے خلاف جاری ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا فائدہ بھارتی کھلاڑیوں کو تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں ملا ہے۔ اسپنر ورون چکرورتی دو درجے کی چھلانگ لگا کر پانچویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ سات درجے اوپر چڑھ کر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

عالمی کپ چیمپئن بھارت نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دہلی میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے کے بعد 2-0کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کے پہلے دو میچوں میں بھارتی کھلاڑیوں نے گیند اور بلے، دونوں سے مو¿ثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی20 گیند بازوں کی رینکنگ میں ورون چکرورتی دو درجے اوپر پانچویں، جسپریت بمراہ سات درجے اوپر دسویں، ارشدیپ سنگھ 11 درجے کی چھلانگ لگا کر 14ویں اور اکشر پٹیل چھ درجے اوپر 27ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی20 بلے بازوں کی رینکنگ میں ابھیشیک شرما کو بھی شاندار کارکردگی کا فائدہ ملا ہے۔ افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں 82 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے والے ابھیشیک ایک درجہ اوپر چڑھ کر دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ابھیشیک سے آگے اب صرف ایشان کشن ہیں۔ دونوں بھارتی بلے بازوں کے درمیان 51 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔ وہیں دوسرے میچ میں نصف سنچری بنانے والے سنجو سیمسن چار درجے اوپر چڑھ کر 30ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے لیے آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں عظمت اللہ عمرزئی نے بھی ترقی کی ہے۔ 26 سالہ عمرزئی نے سیریز کے پہلے میچ میں ناقابلِ شکست نصف سنچری بنائی تھی۔

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو فائدہ

ون ڈے رینکنگ میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 59 رنز سے کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ تیز گیند باز ناتھن ایلس پانچ وکٹیں لینے کے بعد 20 درجے اوپر چڑھ کر گیند بازوں کی فہرست میں 20ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

میچ میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے میتھیو رینشا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔ انہیں بھی رینکنگ میں بڑا فائدہ ہوا اور وہ ٹاپ 100 سے باہر کی پوزیشن سے براہِ راست 68ویں مقام پر پہنچ گئے۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز بنانے والے کوپر کونولی نو درجے اوپر چڑھ کر 77ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں اولی رابنسن کی کیریئر کی بہترین پوزیشن

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی رابنسن نے اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 21 وکٹیں لینے کے بعد رابنسن دو درجے اوپر چڑھ کر ٹیسٹ گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے ہی جوش ٹنگ نے بھی دو درجے ترقی کرتے ہوئے 11واں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں، جو ان کی نئی کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں اولی رابنسن نے نصف سنچری بھی بنائی تھی۔ اس کے بعد وہ ٹیسٹ آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں سات درجے اوپر چڑھ کر 13ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے لیے ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم دو درجے اوپر چڑھ کر 13ویں اور شان مسعود چار درجے اوپر چڑھ کر 37ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ بھی تین درجے اوپر چڑھ کر 20ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande