
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س):۔
سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد اور پولیس کارروائی کی تحقیقات کے لیے قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضی میں کمیٹی کے بعض ارکان کی غیر جانب داری پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ یہ الزامات قیاس آرائیوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں اور ان کے پیچھے کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے 20 اگست کو ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی تھیعدالت نے ان مظاہروں سے متعلق تمام پہلوو¿ں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس آر سُبھاش ریڈی کی سربراہی میں یہ کمیٹی قائم کی تھی۔اس کمیٹی میں سابق جج جسٹس روی شنکر جھا، سابق جج جسٹس شلندر کور، سابق سی بی آئی ڈائریکٹر رشی کمار شکلا اور سابق ڈی جی پی ڈاکٹر ایل آر بشنوئی شامل ہیں۔کمیٹی پولیس کی مبینہ زیادتیوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف تشدد جیسے معاملات کی تحقیقات کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ