جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایک جج کو لداخ بھیجنے کے احکامات جاری کیے
جموں, 16 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کٹھوعہ جتندر سنگھ جموال کو لداخ حکومت کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر لداخ بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ عدالت کے مطابق جتندر سنگھ جموال کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے لد
Jk Highcurt


جموں, 16 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کٹھوعہ جتندر سنگھ جموال کو لداخ حکومت کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر لداخ بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت کے مطابق جتندر سنگھ جموال کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے لداخ کے محکمہ قانون و انصاف کے سپرد کی گئی ہیں۔ وہ لداخ انتظامیہ کی جانب سے ڈیپوٹیشن کا حکم جاری ہونے کے بعد کٹھوعہ میں اپنے موجودہ عہدے کا چارج چھوڑیں گے۔

اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کٹھوعہ مزید احکامات تک پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande