
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س): ۔
بھارتی کپتان شریئس ائیر نے افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں منگل کو ٹاس جیت کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ائیر نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں کپتان کی حیثیت سے اپنے پہلے 12 میچوں میں 11 مرتبہ ٹاس جیتا ہے، جو اس فارمیٹ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے ابتدائی 12 میچوں میں سب سے زیادہ ٹاس جیتنے کا ریکارڈ ہے۔
ائیر نے اس معاملے میں قطر کے مرزا بیگ اور فلپائن کے ہنری ٹائلر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اپنے پہلے 12 ٹی20 بین الاقوامی میچوں میں کپتان کی حیثیت سے 10،10 مرتبہ ٹاس جیتا تھا۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے کپتانوں میں انگلینڈ کے ایون مورگن اور بنگلہ دیش کے محمود اللہ 9،9 ٹاس جیت کر اگلے نمبر پر ہیں۔
افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد ائیر نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان کی حیثیت سے ٹاس کے معاملے میں یہ ان کے شاندار ریکارڈ میں ایک اور اضافہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی، لٹن داس اور شائی ہوپ اپنے ابتدائی 12 ٹی20 بین الاقوامی میچوں میں کپتان کی حیثیت سے صرف دو، دو مرتبہ ٹاس جیت سکے تھے۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے کپتانوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔
میچ کی بات کریں تو بھارتی ٹیم نے زخمی ورون چکرورتی کی جگہ روی بشنوئی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ