
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ ملک کی معروف کنسٹرکشن کمپنی ٹاٹا ہٹاچی نے آلات اور حل کے شعبے میں دو نئی مشینیں لانچ کی ہیں۔ یہ مشینیں ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، کان کنی اور متعلقہ صنعتوں کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
یہ معلومات ٹاٹا ہٹاچی کے منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ سنگھ نے دی۔ وہ منگل کو نوئیڈا کے ایکسپو سینٹر میں جاری بوما کون ایکسپو انڈیا میں ٹاٹا ہٹاچی کے پویلین میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ سنگھ نے کہا،”بوما کون ایکسپو انڈیا ہمارے لیے صارفین، شراکت داروں اورکنسٹرکشن شعبے کے وسیع ایکو سسٹم سے جڑنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہماری کمپنی بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی شعبے کی بدلتی ضروریات کے لیے نئے نئے حل فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔“
انہوں نے بتایا کہ ٹاٹا ہٹاچی نے آلات اور حل کے شعبے میں دو نئی مشینیں لانچ کی ہیں۔ نئی لانچ کی گئی این ایکس 30 نیو اور زیڈ ایکس 40 یو کمپیکٹ مشینیں تعمیراتی کاموں کے لیے مخصوص اور عمومی نوعیت کے کاموں میں مزید اختیارات فراہم کریں گی۔ یہ مشینیں ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، کان کنی اور متعلقہ صنعتوں کی نئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹاٹا ہٹاچی نے اپنے پویلین میں منی ایکسکیویٹر، الیکٹرک آلات، تعمیراتی ایکسکیویٹر، بیک ہو لوڈر اور لوڈر بھی نمائش کے لیے رکھے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں چار روزہ بوما کون ایکسپو آج سے شروع ہوا ہے۔ اس میں تعمیراتی مشینری، تعمیراتی سامان، مشینیں، کان کنی کی مشینیں اور تعمیراتی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ اس میں کئی ممالک کے مشینری ساز ادارے اور صنعتی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد