بھارت-نیوزی لینڈ تجارتی معاہدہ 19 اکتوبر سے نافذ ہونے کا امکان
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س):۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) 19 اکتوبر سے نافذ ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک نے رواں سال 27 اپریل کو اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کا مقصد اشیا و خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ
بھارت-نیوزی لینڈ تجارتی معاہدہ 19 اکتوبر سے نافذ ہونے کا امکان


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س):۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) 19 اکتوبر سے نافذ ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک نے رواں سال 27 اپریل کو اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کا مقصد اشیا و خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

منگل کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 19 اکتوبر سے نافذ ہونے کی توقع ہے۔ اس معاہدے کے تحت نیوزی لینڈ نے بھارت سے ہونے والی 100 فیصد برآمدات کو ٹیکس فری کرنے کی بات کہی ہے۔ اس طرح بھارت سے نیوزی لینڈ پہنچنے والی اشیا پر نیوزی لینڈ کوئی درآمدی ڈیوٹی وصول نہیں کرے گا۔

دونوں ممالک نے اشیا و خدمات میں باہمی تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 27 اپریل کو آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ایف ٹی اے کے تحت بھارت کی 100 فیصد برآمدات کو نیوزی لینڈ میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔

قابلِ ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ نے 15 سال کے دوران بھارت میں 20 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande