تہواروں سے پہلے فلپ کارٹ نے ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ تہواروں کا سیزن شروع ہوتے ہی ای- کامرس کے شعبے میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ آن لائن خریداری کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر فلپ کارٹ نے ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں گ
Flipkart-created-over-25-lakh-job-opportunities-ac


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ تہواروں کا سیزن شروع ہوتے ہی ای- کامرس کے شعبے میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ آن لائن خریداری کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر فلپ کارٹ نے ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں گگ ورکرز بھی شامل ہیں۔

کمپنی نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ آنے والے تہواروں سے قبل بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 75 ہزار مواقع ان لوگوں کے لیے ہیں جو پہلی مرتبہ ملازمت شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مجموعی مواقع کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ بھرتی کی یہ مہم ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد ای -کارٹ مراکز میں چلائی جا رہی ہے۔

فلپ کارٹ نے کہا کہ یہ مواقع ملک بھر کے 7 ہزار سے زیادہ ای- کارٹ مراکز میں دستیاب ہیں، جن میں فل فلمنٹ سینٹرز، سارٹیشن ہبز اور لاسٹ مائل ڈلیوری آپریشنز بھی شامل ہیں۔ تہواروں کے پیش نظر 900 سے زائد نئے ڈلیوری ہب اور تقریباً 1.4 لاکھ اضافی لاسٹ مائل روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ فلپ کارٹ ’بگ بلین ڈیز‘ سے قبل صارفین کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنے ڈلیوری نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سیزن میں پیدا کیے گئے نئے روزگار میں سے 60 فیصد لاسٹ مائل ڈلیوری سے متعلق ہیں۔ یہ ’فلپ کارٹ منٹس‘ کی توسیع اوردوسرے درجے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بڑھتی مانگ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس توسیع سے فلپ کارٹ کی سپلائی چین میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اب سپلائی چین کے کاموں میں خواتین کی حصہ داری 20 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ گودام اور ڈلیوری آپریشنز میں معذور افراد کی شمولیت بھی بڑھی ہے۔

فلپ کارٹ گروپ کے چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر رجنیش کمار نے اپنے بیان میں کہا،”بڑے پیمانے پر تجارت سے بڑے پیمانے پر مواقع پیدا ہوتے ہیں، خواہ وہ ملازمت ہو، روزگار کا ذریعہ ہو یا صنعت کاری۔“ انہوں نے کہا کہ اس تہواروں کے سیزن میں فلپ کارٹ کے ذریعے تقریباً 75 ہزار افراد پہلی بار عملی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں اور یہ سب اسی بڑے ایکو سسٹم کا حصہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande