دھاگوں سے بنی وزیرِ اعظم مودی کی تصویر، پدم شری بیرین بساک کا حیرت انگیزشاہکار
کولکاتا، 15 ستمبر (ہ س)۔ نہ کینوس، نہ رنگ اور نہ ہی برش۔ ریشم کی جامدانی بنائی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تصویر تخلیق کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ندیا کے پھولیا میں جامدانی کی یہ منفرد دیواری آرائشی تخلیق تیار کی گئی ہے۔ پدم شری
تصیر


کولکاتا، 15 ستمبر (ہ س)۔ نہ کینوس، نہ رنگ اور نہ ہی برش۔ ریشم کی جامدانی بنائی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تصویر تخلیق کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ندیا کے پھولیا میں جامدانی کی یہ منفرد دیواری آرائشی تخلیق تیار کی گئی ہے۔

پدم شری سے سرفراز بنکر فن کار بیرین کمار بساک کے تصور پر ان کی ٹیم کے ب±نکر وویک وشواس نے یہ لائن آرٹ پورٹریٹ تیار کیا ہے۔ اس فن پارے کو مکمل کرنے میں تقریباً 10 دن لگے۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی پینٹنگ نہیں ہے۔ خالص ریشم کے کپڑے پر سوتی دھاگے سے بوٹیاں ابھارتے ہوئے جامدانی بنائی کی روایتی تکنیک کے ذریعے پوری تصویر تیار کی گئی ہے۔ بیرین کمار بساک کے بیٹے ابھی نو بساک نے بتایا کہ یہ کام ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بنگال کے بنکروں کی جانب سے انہیں بطور تحفہ تیار کیا گیا ہے۔

تاہم جامدانی میں اس نوعیت کا لائن آرٹ پہلی بار نہیں بنایا گیا۔-2017 2016کے آس پاس جامدانی میں نئے تجربات کی غرض سے ان کی ٹیم نے سب سے پہلے رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر تیار کی تھی۔ اس کے بعد سوامی وویکانند سمیت کئی عظیم شخصیات کی تصاویر اور مختلف نوعیت کے لائن آرٹ کو جامدانی کی بنائی میں ابھارا گیا۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اب جامدانی کی بنائی میں وزیرِ اعظم مودی کی تصویر تیار کی گئی ہے۔ ابھی نو بساک کے مطابق اس فن پارے کے ذریعے ان کے والد بیرین کمار بساک ایک بار پھر بنگال کے دستکاروں کی شاندار ہنرمندی کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یہ خصوصی دیواری آرائشی فن پارہ فروخت کے لیے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی سالگرہ کے موقع پر بنگال کے بنکروں کی جانب سے اسے تحفے کے طور پر وزیرِ اعظم تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسے کوریئر کے ذریعے وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ تک پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

بیرین کمار بساک کی تیار کردہ جامدانی اس سے قبل بھی وزیرِ اعظم مودی تک پہنچ چکی ہے۔

2021 میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات سے ملاقات کے دوران بیرین بساک نے وزیرِ اعظم کو جامدانی کا ایک تحفہ پیش کیا تھا۔ اس کے بعد وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیرین کمار بساک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ندیا کے اس ممتاز بنکر فن کار نے اپنی ساڑیوں پر بھارتی تاریخ اور ثقافت کے مختلف پہلووں کو نہایت خوب صورتی سے اجاگر کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بیرین بساک کی جانب سے پیش کیا گیا تحفہ بہت سنبھال کر رکھیں گے۔

اب اسی بیرین بساک کی کوششوں سے وزیرِ اعظم کی سالگرہ کے لیے ان کی تصویر تیار کی گئی ہے۔ دھاگے پر دھاگا جوڑ کر نریندر مودی کا چہرہ جامدانی میں ابھارا گیا ہے۔ پھولیا کے دستکاروں کے مرکز میں تیار کیا گیا یہ خصوصی فن پارہ اب وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ تک پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande