لیہہ تشدد میں ہلاک ہونے والے افراد کے معاوضے پر وانگچک نے گہری ناراضگی کا اظہار کیا
جموں, 15 ستمبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی جانب سے لیہہ تشدد میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو تین لاکھ روپے معاوضے کے اعلان پر ماہر تعلیم سونم وانگچک نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔وانگچک نے سوشل میڈیا پ
Wangchuk


جموں, 15 ستمبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی جانب سے لیہہ تشدد میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو تین لاکھ روپے معاوضے کے اعلان پر ماہر تعلیم سونم وانگچک نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ تشدد کے دوران سڑکوں پر موجود زیادہ تر لوگ غیر مسلح تھے اور ان پر اے کے-47 سے گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ’سیدھا قتل‘ تھا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں سابق فوجی بھی شامل تھے۔ وانگچک نے کہا کہ معاوضے کا اعلان سن کر انہیں خوشی کے بجائے شرمندگی محسوس ہوئی۔

وانگچک نے عدالتی انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ واقعے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں لداخ سے ہٹا کر دہلی میں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر متاثرین کو انصاف اور مناسب معاوضہ نہیں ملا تو وہ اس واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے لاتے رہیں گے۔ انہوں نے لداخ کے حقوق اور متاثرین کے احترام کے لیے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande