راجستھان میں عوام نے بی جے پی کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کیا : چندرشیکھر باونکُلے
راجستھان میں عوام نے بی جے پی کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کیا : چندرشیکھر باونکُلے ناگپور، 15 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان میں مقامی اداروں کے انتخابات میں اپوزیشن کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور بی جے پی کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ
Rajasthan People Back BJP Bawankule


راجستھان میں عوام نے بی جے پی کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کیا : چندرشیکھر باونکُلے

ناگپور، 15 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان میں مقامی اداروں کے انتخابات میں اپوزیشن کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور بی جے پی کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ دعویٰ مہاراشٹر کے وزیر محصولات چندرشیکھر باونکُلے نے کیا۔ انہوں نے ناگپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں 318 میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں سے 239 مقامات پر بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی۔ چندرشیکھر باونکُلے نے کہا کہ بی جے پی کو بڑے پیمانے پر کامیابی ملنے والی ہے اور 10 میں سے 8 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر بی جے پی کے ہوں گے۔ تاہم بیکانیر اور اجمیر میں بی جے پی معمولی ووٹوں کے فرق سے پیچھے ہے۔

راجستھان کے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے باونکُلے نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے جین۔زی اور نوجوانوں کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ تاہم نوجوانوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی کہ کانگریس ان کا انتخابی تشہیر کے لیے استعمال کررہی ہے۔ ان کے مطابق، کانگریس نے عوام کو گمراہ کرکے ووٹوں کا رخ تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی اور راجستھان میں بی جے پی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اپوزیشن پر مزید تنقید کرتے ہوئے باونکُلے نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے وندے ماترم مکمل طور پر نہیں پڑھنے کی بات پر جین۔ زی میں ناراضی پیدا ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے نوجوان کانگریس کے مبینہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوئے۔

منوج جرانگے پاٹل کے ممبئی میں مجوزہ احتجاج کے بارے میں سوال کیے جانے پر چندرشیکھر باونکُلے نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پہلے ہی وضاحت کرچکے ہیں۔ دیشا سالیان معاملے کے بارے میں پوچھے جانے پر باونکُلے نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے اس پر مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ سنجے راؤت سے متعلق سوال پر چندرشیکھر باونکُلے نے کہا کہ تفتیش کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ تفتیش کے ذریعے جو حقیقت ہے، وہ سامنے آجائے گی۔

کلیان کے پریمیئر لینڈ زمین معاملے پر چندرشیکھر باونکُلے نے کہا کہ اس معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کرنے کا اعلان انہوں نے خود اسمبلی میں کیا تھا۔ اب تفتیشی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس معاملے کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نانا پٹولے نے بھی یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایا تھا، اس لیے تفتیشی رپورٹ آنے کے بعد ایوان میں اس بارے میں مناسب معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یکساں سول کوڈ کے معاملے پر چندرشیکھر باونکُلے نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ ہونا ضروری ہے۔ ان کے مطابق ملک کے ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande