راجستھان کے بلدیاتی انتخابات میں بی ایس پی کے 19 نشستیں جیتنے مایاوتی نے کہا-گڑبڑی نہ ہوتی تو مزید سیٹ جیتتے
لکھنؤ، 15 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان میں ہونے والے شہری بلدیاتی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے تمام منتخب کونسلروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انتخابی نتائج میں ب
BSP-MAYAWATI-REACTION-RAJASTHAN-LOCAL-BODY-ELECTIO


لکھنؤ، 15 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان میں ہونے والے شہری بلدیاتی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے تمام منتخب کونسلروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انتخابی نتائج میں بے ضابطگی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ راجستھان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بی ایس پی نے اس مرتبہ 19 نشستوں پر اپنے کونسلروں کو کامیاب کرا کر بھیجا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کئی امیدواروں کو سرکاری مشینری کی مبینہ گڑبڑی کے باعث دوبارہ گنتی کے دوران معمولی ووٹوں کے فرق سے زبردستی ہرا دیا گیا، ورنہ پارٹی کا یہاں نتیجہ مزید بہتر ہو سکتا تھا۔

مایاوتی نے اس کامیابی پر بی ایس پی کے تمام چھوٹے بڑے عہدیداروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے پہلے پنجاب سمیت ملک کی کچھ دیگر ریاستوں میں بھی ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کا پہلے کے مقابلے میں بہتر نتیجہ آیا ہے اور وہ لوگ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ وہاں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور ملک میں لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھی یہ تمام لوگ اپنی پارٹی کو بہتر نتائج دلائیں گے۔

مایاوتی نے اڈیشہ کے عوام، بالخصوص مغربی اور جنوبی اڈیشہ کے علاقے کے اہم تہوار’نوآ کھائی تہار‘ کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فطرت سے سب کی خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتی ہیں اور سب کو ’نوآ جوہار‘ پیش کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande