
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پڈوچیری اسمبلی کی تھٹانچاوڈی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ای وِنائگم کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔
کانگریس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9-تھٹانچاوڈی اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ای وِنائگم پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی نے ان کے نام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے متعلقہ تنظیمی اکائیوں کو انتخابی تیاریوں میں مصروف ہونے کی ہدایت دی ہے۔
پڈوچیری کے وزیرِ اعلیٰ این. رنگاسامی کے تھٹانچاوڈی نشست سے استعفیٰ دینے کے باعث یہ ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ اس نشست کے لیے 6 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 9 اکتوبر کو کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی