گلزار سنگھ خودکشی معاملے پر کانگریس کا احتجاج، پولیس نے پائلٹ سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا
۔ہرپال سنگھ چیما کی رہائش گاہ کی جانب بڑھ رہے کانگریسی کارکنوں پر پولیس نے واٹر کینن چلائی چنڈی گڑھ، 15 ستمبر (ہ س)۔ سنگرور کے گلزار سنگھ خودکشی معاملے کو لے کر پنجاب کانگریس نے منگل کو چنڈی گڑھ میں بڑا احتجاج کیا۔ سیکٹر-15 واقع پنجاب کانگریس بھون
Punjab-Congress-in-charge-Sach


Punjab-Congress-in-charge-Sach


۔ہرپال سنگھ چیما کی رہائش گاہ کی جانب بڑھ رہے کانگریسی کارکنوں پر پولیس نے واٹر کینن چلائی

چنڈی گڑھ، 15 ستمبر (ہ س)۔ سنگرور کے گلزار سنگھ خودکشی معاملے کو لے کر پنجاب کانگریس نے منگل کو چنڈی گڑھ میں بڑا احتجاج کیا۔ سیکٹر-15 واقع پنجاب کانگریس بھون سے پارٹی رہنما اور کارکن وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیما کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے، لیکن پولیس نے راستے میں بیریکیڈ لگا کر انہیں روک دیا۔

مارچ کے دوران کچھ کانگریسی کارکنوں نے بیریکیڈ عبور کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس دوران دھکامکی بھی ہوئی اور کچھ کانگریسی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

احتجاج کی قیادت کر رہے پنجاب کانگریس کے انچارج اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ سمیت کئی رہنماو¿ں کو چنڈی گڑھ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد دوپہر قریب تین بجے پائلٹ اور دیگر رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔

احتجاج سے قبل کانگریس بھون میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے پنجاب حکومت پر منشیات کے مسئلے کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں منشیات آسانی سے دستیاب ہو رہی ہیں۔ گلزار سنگھ معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے پائلٹ نے وزیر خزانہ سے متعلق الزامات بھی دہرائے۔ ان الزامات پر حکومت کا موقف سامنے آنا ابھی باقی ہے۔ پائلٹ نے کارکنوں سے کہا کہ پنجاب سے متعلق مسائل کی لڑائی میں وہ آگے رہ کر جدوجہد کریں گے۔

احتجاج کے دوران پنجاب کانگریس کی اندرونی سیاست بھی موضوع بحث رہی۔ تقریباً تین ماہ بعد سابق وزیر اعلیٰ اور جالندھر کے رکن پارلیمان چرنجیت سنگھ چنی اور ریاستی کانگریس صدر امرندر سنگھ راجا وڈنگ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے۔ دونوں رہنماو¿ں کو آپس میں بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ نے اسٹیج سے کانگریس کی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات کسی ایک چہرے کو آگے رکھ کر نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت ملنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے بارے میں فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی۔

وہیں، راجا وڈنگ نے چنی اور باجوہ کو سینئر اور قابل احترام رہنما قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس رہنماو¿ں نے کہا کہ پارٹی گلزار سنگھ معاملے سمیت منشیات، امن و قانون اور دیگر مسائل پر حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande