
امپھال، 14 ستمبر (ہ س)۔ منی پور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں متعدد ممنوعہ جنگجو تنظیموں سے وابستہ فعال کیڈروں اور مبینہ جبری وصولی کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ اس دوران منشیات بھی برآمد کی گئی۔
آسام رائفلز سے موصول اطلاع کی بنیاد پر سی ڈی او-امپھال مغرب کی ٹیم نے موئی دانگ پوک علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے فعال کیڈر 26 سالہ تھانگ جام سناتومبا سنگھ عرف تھیم بُنگ کو گرفتار کیا۔ وہ موئی دانگ پوک ماکھا لیکائی کا رہنے والا ہے۔
ایک دیگر کارروائی میں سی ڈی او-امپھال مغرب نے تکئیل کھونگبل لیرک اچاؤبا علاقے میں تلاشی مہم چلا کر کے سی پی (اپونبا) کے فعال رکن 26 سالہ سنجین بام البرٹ میتی عرف لکھوئی کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ اس پر بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
پٹسوئی یونیک-کھونگ بازار علاقے میں چلائی گئی کارروائی کے دوران پی آر ای-پی اے کے (پی آر او) کے رکن 48 سالہ کھونگ بنتبام اناؤ سنگھ عرف ایبو یائیما کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 18,500 روپے نقد اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔
ادھر، لِلونگ تھانہ اور سی ڈی او-تھوبل کی مشترکہ ٹیم نے لِلونگ اوسوی پوکپی سے بی بی لیہان (66) اور محمد فاروق (40) کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 182 ایس پی کیپسول اور مجموعی طور پر 133 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اس میں 12 گرام ہیروئن ایک صابن دانی میں جبکہ 121 گرام ہیروئن 91 پلاسٹک شیشیوں میں رکھی گئی تھی۔
ایک اور مشترکہ کارروائی میں سی ڈی او-امپھال مشرق اور 31 آسام رائفلز نے فاکنُنگ، امپھال مشرق سے کے سی پی (اپونبا) کے دو مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سیکٹا مائیائی لیکائی کے رہائشی فیزام چنگتم میتی (22) اور ہیزام ناناؤ میتی عرف اکاناو (25) کے طور پر ہوئی ہے۔
متعلقہ معاملات میں پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد