مظفر پور: سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس سے دو مزدوروں کی موت،بچانے گیا تیسرا مزدور بے ہوش
پٹنہ، 14 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں مظفر پور ضلع کے سکندر پور تھانہ علاقے میں پیر کے روز زیر تعمیر سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔ انہیں بچانے کے لیے نیچے گئے ایک اور مزدور بھی گیس کی زد میں آکر بے ہوش ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے
مظفر پور: سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس سے دو مزدوروں کی موت،بچانے گیا تیسرا مزدور بے ہوش


پٹنہ، 14 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں مظفر پور ضلع کے سکندر پور تھانہ علاقے میں پیر کے روز زیر تعمیر سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔ انہیں بچانے کے لیے نیچے گئے ایک اور مزدور بھی گیس کی زد میں آکر بے ہوش ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق مقامی رہائشی منا گپتا کے نئے تعمیر شدہ مکان میں تقریباً 15 دن قبل سیپٹک ٹینک ڈالی گئی تھی۔ پیر کی صبح مینا پور کے علی نیورا کا رہنے والا مزدور سونو کمار سنٹرنگ کھولنے کے لیے ٹینک میں اتر گیا۔ اندر داخل ہوتے ہی اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

ٹھیکیدار محمد جہانگیر بھی سونو کو بچانے کے لیے ٹینک میں اتر گیا لیکن وہ بھی زہریلی گیس کی زد میں آ کر اندر ہی بے ہوش ہو گیا۔ دونوں کو بے ہوش دیکھ کر ایک تیسرے مزدور دنیش کمار نے انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ بھی زہریلی گیس کی زد میں آکر بے ہوش ہو گیا۔مقامی لوگوں اور دیگر مزدوروں کی مدد سے تینوں کو ٹینک سے باہر نکالا گیا۔ حالانکہ اس وقت تک سونو کمار اور محمد جہانگیر کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفی دونوں آپس میں رشتہ دار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ زخمی دنیش کمار کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکندر پور تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔سکندر پور تھانہ انچارج روی بھوشن نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دونوں مزدوروں کی موت بند سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس تعمیراتی مقام پر حفاظتی معیارات کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande