سوتنتر بھاردواج کی مستقل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک احتجاجی کے والد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار سوتنتر بھاردواج کی مستقل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سوربھ پرتاپ سنگھ نے
Patiala-House-Court-reserves-order-Swatantra-Bhard


نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک احتجاجی کے والد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار سوتنتر بھاردواج کی مستقل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سوربھ پرتاپ سنگھ نے 15 ستمبر کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران سوتنتر بھاردواج کی جانب سے پیش ہوئے وکیل امیش شرما نے کہا کہ اسے سیاسی وجوہات کی بنا پر پھنسایا گیا ہے۔ شرما نے کہا کہ سوتنتر بھاردواج کو ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں اس کے خلاف پوکسو قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

عدالت نے 7 ستمبر کو سوتنتر بھاردواج کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس سے قبل عدالت نے 6 ستمبر کو اسے 7 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجا تھا۔ اس سے پہلے اسے ایک دن کی پولیس حراست میں رکھا گیا تھا۔

سوتنتر بھاردواج کو 4 ستمبر کو اتر پردیش کے بلند شہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب ،اس نے ایک پوڈکاسٹ میں مبینہ طور پر یہ تسلیم کیا تھا کہ اس نے ایک احتجاج کرنے والی طالبہ کے والد کے سر پر حملہ کیا تھا۔ اس پوڈکاسٹ کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی اور بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پارلیمنٹ مارگ تھانے کے باہر احتجاج کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سوتنتر بھاردواج نے خود پوڈکاسٹ میں الزام تسلیم کیا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔ اس احتجاج کے بعد سوتنتر بھاردواج کو بلند شہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف پوکسو قانون اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

جنتر منتر پر احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ کچھ لوگ سادہ وردی میں لاٹھی اور ڈنڈے لے کر آئے تھے اور انہوں نے مظاہرین پر حملے کیے تھے۔ اس احتجاج کے دوران سوتنتر بھاردواج کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande