خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں زراعت کے لیے دہلی اعلامیہ جاری، عالمی جنوبی ممالک تعاون کرنے پر متفق
نئی دہلی، 13 ستمبر(ہ س)۔خشک سالی کے شکار اور کم بارش والے علاقوں میں کاشتکاری کو پائیدار بنانے کے لیےڈرائی لینڈ کانگریس 2026 کا آج یہاں انعقاد کیا گیا۔کانگریس سائنس، جدید اختراع اور مضبوط ڈیٹا سسٹم کے مشترکہ ایجنڈے پر مبنی ''دہلی ڈیکلریشن آن ڈرائی
خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں زراعت کے لیے دہلی اعلامیہ جاری، عالمی جنوبی ممالک تعاون کرنے پر متفق


نئی دہلی، 13 ستمبر(ہ س)۔خشک سالی کے شکار اور کم بارش والے علاقوں میں کاشتکاری کو پائیدار بنانے کے لیےڈرائی لینڈ کانگریس 2026 کا آج یہاں انعقاد کیا گیا۔کانگریس سائنس، جدید اختراع اور مضبوط ڈیٹا سسٹم کے مشترکہ ایجنڈے پر مبنی 'دہلی ڈیکلریشن آن ڈرائی لینڈ فارمنگ' کو متفقہ طور پر اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

کانفرنس کے دوران زراعت کو مضبوط بنانے کے لیے گلوبل کراپ ڈائیورسٹی ٹرسٹ اور وپرو سمیت کئی اداروں کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ 34 ممالک سے 170 نامزدگیوں کے منتخب اداروں اور سائنسدانوں کو 'آئی ایس ایس سی اے گلوبل ایوارڈز 2026' سے نوازا گیا اور 16 محققین کو بہترین پوسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا کہ یہاں 'جنوبی-جنوبی تعاون کے ساتھ خشک زمین کو زراعتی زمین میںتبدیل کرنا' کے موضوع پر منعقد ہونے والی یہ تین روزہ تقریب بنیادی طور پر پانی کی قلت اور خشک سالی سے متاثرہ زرعی شعبوں کے لیے ایک بین الاقوامی فورم تھا جہاں دنیا بھر کے سائنس دان، پالیسی ساز اور ادارے کم پانی کے ساتھ بہتر پیداوار کے لیے ٹھوس اقدامات، آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی تکنیکوں اور کسانوں کی روزی روٹی کو محفوظ بنانے پر غور و فکر کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

اختتامی اجلاس میں محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے کہا کہ خشک سالی کے شکار علاقوں کی زرعی پالیسی میں مستقبل کی ضروریات کو شامل کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی طریقہ کار کی ضرورت ہے اور آئی سی اے آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل اکنامکس اینڈ پالیسی ریسرچ کو اس شعبے میں مستقبل کے زرعی ایکشن پلان تیار کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔ انہوں نے ایسی لیبارٹریوں کو تیار کرنے پر بھی زور دیا جو تحقیق، زرعی طریقوں اور پالیسیوں کو جوڑتی ہیں۔

انٹرنیشنل سیمی ایرڈ ٹروپیکل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آر آئی ایس اے ٹی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے کہا کہ عالمی غذائی تحفظ کے نقطہ نظر سے خشک سالی کے شکار علاقے حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے مباحثوں کی بنیاد رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ تصورات کو حقیقی نفاذ میں تبدیل کرنے کے لیے مہارت، سائنسی علم اور باہمی شراکت داری کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری ہے۔

کانفرنس کے دوران، آئی سی آر آئی ایس اے ٹی نے ایویر لائف سائنسز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم)، وپرو لمیٹڈ اور اڈیشہ میں انگول اور رائےگڑا کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ کانگریس کے شریک سربراہان ڈاکٹر ڈی کے یادو اور ڈاکٹر اسٹینفورڈ بلیڈ نے تین روزہ اجلاس کی اہم سفارشات پیش کیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے جنوبی-جنوبی تعاون کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل اور یو این او ایس ایس سی کے ڈائریکٹر جنرل دیما الخطیب کے پیغامات پڑھے گئے۔ اجلاس میں ایتھوپیا، سینیگال، برازیل، چین اور ہندوستان کے نمائندوں نے کامیاب زرعی ماڈلز کو بڑھانے کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔ لیبنان کے آئی سی اے آر ڈی اے، میکسیکو کے سی آئی ایم ایم وائی ٹی اور حکومت اڈیشہ کے 'اڈیشہ لائیولی ہڈ مشن' کو گلوبل ایوارڈز کے ٹرانسفارمیشنل ایکسی لینس زمرے میں نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande