اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں شدید بارش اور آسمانی بجلی کا انتباہ
دہرادون، 13 ستمبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں اتوار کو موسم کا انداز بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے پہاڑی اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اترکاشی
اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں شدید بارش اور آسمانی بجلی کا انتباہ


دہرادون، 13 ستمبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ میں اتوار کو موسم کا انداز بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے پہاڑی اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، باگیشور، پتھورا گڑھ اور دہرادون میں متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی بوندیں پڑ سکتی ہیں۔ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ نے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں موسم کے شدید دور کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ آسمانی بجلی اور تیز بارش کے امکان کے پیش نظر حساس پہاڑی علاقوں میں آمدورفت کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھی یہ معمول سے زیادہ درج کیا گیا۔

اس دوران پتھورا گڑھ کے بنگاپانی میں سب سے زیادہ 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لوہارکیت میں 39، لینس ڈاؤن میں 25، پتھورا گڑھ میں 23.6، کاٹھ گودام میں 22.8، لوہا گھاٹ میں 16.6، مکتیشور میں 13، چمولی میں 12.4، دھارچولا میں 11.6 اور کپکوٹ میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دہرادون میں جزوی سے عام طور پر بادل چھائے رہنے اور بعض علاقوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 33 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande