سری لنکا میں دستی بم حملہ، دو بچوں کی موت
کولمبو، 11 ستمبر (ہ س)۔ سری لنکا کے مغربی صوبے کے کولمبو ضلع میں واقع ڈیہی والا ماؤنٹ لاوینیا کے کاوڈان علاقے میں آج صبح سری سنگابو روڈ پر ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایک بچے کی عمر 10 سال اور دوس
سری لنکا میں دستی بم حملہ، دو بچوں کی موت


کولمبو، 11 ستمبر (ہ س)۔ سری لنکا کے مغربی صوبے کے کولمبو ضلع میں واقع ڈیہی والا ماؤنٹ لاوینیا کے کاوڈان علاقے میں آج صبح سری سنگابو روڈ پر ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایک بچے کی عمر 10 سال اور دوسرے کی 14 سال تھی۔’دی مرر‘ اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچے کی موت کالبووِلا ٹیچنگ اسپتال میں داخل کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ہوگئی، جبکہ اس کے 14 سالہ بھائی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ دھماکے میں بچوں کے 52 سالہ والد اور دو دیگر بچے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بچوں کے والد کا علاج جاری ہے۔ دستی بم حملے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande