
کاٹھمنڈو، 11 ستمبر (ہ س)۔
سیلاب سے تباہ ہونے والے اپرترشولی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام آج بھی جاری ہے۔ پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق، سرنگ اور ہیڈ باکس میں لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تلاشی مہم میں نیپالی فوج، نیپال ڈرون ایسوسی ایشن، کوریائی ٹیم اور شیرپاوں سمیت مختلف ٹیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں (سرچ ڈاگس) کو بھی اس مہم میں لگایا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے مطابق، سیلاب آنے سے قبل جائے منصوبہ پر کل 1,433 ملازمین کام کر رہے تھے، جن میں سے اب تک 878 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔
فی الوقت پروجیکٹ سے 545 افراد لاپتہ ہیں۔ ان میں 9 جنوبی کوریائی، 34 چینی اور 50 ہندوستانی شہری شامل ہیں۔ باقی لاپتہ افراد نیپالی شہری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن