
اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے سال 2023 اور 2024 کی23 بہترین کتابوں پر انعامات اور 16 مسودات کے لیے مالی تعاون کا اعلان
نئی دہلی10 ستمبر(ہ س )۔ وزیرِ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی و چیئرمین اردو اکادمی، دہلی، کپل مشرا نے ماہرین کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے سال 2023 اور 2024 کے لیے موصول 29 کتابوں میں سے 23 بہترین کتابوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز سال 2024 کے مسودات کی اشاعت کے لیے مالی تعاون کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان انعامات اور مالی تعاون کی تفصیلات درج ذیل ہیں:انعامات کتب برائے سال 2023:پہلے انعام (پندرہ ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں :اقبال شاعر شعلہ نوا(ڈاکٹر شمیم احمد)،کانسے کا سورج(جناب نسیم نقوی)دوسرے انعام(دس ہزار روپے) کے لیے منتخب کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد: مدبر، مفکراور معلم (ڈاکٹر واثق الخیر)
انعامات کتب برائے سال 2024:
پہلے انعام (پندرہ ہزار روپے ) کے لیے منتخب کتابیں:مناظر رقص کرتے ہیں(جناب ناصرعزیز)،خطاطی کی مختصر تاریخ ( جناب محمد ذکیرالدین ذکی)،اقبال جہاں دوست (پروفیسر عبدالحق)،اردو صحافت اور ادب :اداریے اور شذرات( جناب حسن ضیا)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ان کے بانیان کا سیکولر کردار (جناب خواجہ عبدالمنتقم)،آشفتہ سری(جناب رضوان لطیف خان)،اردو شاعری کی تنقید (پروفیسر ابوبکر عباد)، اردو تنقید: نقوش و نشانات(جناب عبدالباری قاسمی)،اردو صحافت کے روشن نقوش (ڈاکٹر منور حسن کمال)
دوسرے انعام (دس ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں: امورِ طبیعیہ پریکٹیکل(پروفیسر اشہر قدیر)،سنگِ میل(جناب ارشدندیم)،مولانا سید ابوالحسن علی ندوی : شخصیت اور تحریک کا علمی وتاریخی مطالعہ(شاہ عمران حسن)،پیش نامے (ڈاکٹر واحد نظیر)، زندان (محترمہ پروین شغف)
تیسرے انعام ( پانچ ہزار روپے) کے لیے منتخب کتابیں:آسان پہیلیاں (جناب حبیب سیفی)،خدا کے گھر کا بٹوارہ( جناب تاج الدین محمد)،اڑتی ہے میری خاک (جناب جاوید احمد صدیقی)،بکھرے ہوئے پھول (عبدالسلام صدیقی)، کہکشاں (نورالعین قیصر قاسمی)، قلم کی رعنائیاں (جناب حامد علی اختر)عنقریب ہی جلسہ تقسیمِ انعامات میں تمام انعام یافتگان کی خدمت میں اکادمی کی جانب سے نقد انعامات کے علاوہ سرٹیفکیٹ اور اکادمی کا نشان پیش کیا جائے گا۔ان کے علاہ اکادمی میں موصول38 مسودات میں سے 16مسودات پر مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:اظہارِ خیال (پروفیسر غلام یحییٰ انجم) سفر کردم ( مفتی عطاء الرحمٰن قاسمی)،ادب، صحافت کی چند معروف شخصیات(جناب سہیل انجم)،مزاحِ فکر تونسوی (پرویز اختر خاں)،اظہارِ خیال ( جناب سلمان فیصل)، میرا مذہب محبت (طالب رامپوری)، پوٹلی خیالوں کی ( حشمت بھاردواج)، خوشبوئے وفا (محمد رفیق وفا جھالوی)، افکارِ امتیاز (ڈاکٹر احمد امتیاز)،مصنوعی ذہانت کا مستقبل امکانات اور چیلنجیز( ڈاکٹر شہلا نواب)،رتن سنگھ: فکشن نگار، شاعر، مترجم (ڈاکٹر عبدالرزاق زیادی)،1857 کی جنگ آزادی اور اردو صحافت (ڈاکٹر مخمورصدری)،عاشقِ ادب (محمد رضوان احمد)،محبت فاتح عالم (ڈاکٹرپرویز شہریار)،تعلیقاتِ عودِ ہندی (محمد شاداب شمیم)،سنین و آثارِ مصنفین ( خان محمدرضوان)اس موقع پر محکمۂ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی کے ایڈیشنل سکریٹری اور اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری جناب لیکھ راج نے حکومتِ دہلی، بالخصوص وزیرِ فن، ثقافت و السنہ اور اردو اکادمی، دہلی کے چیئرمین جناب کپل مشرا کا شکریہ ادا کیا اور اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لیے حکومتِ دہلی کی جانب سے اکادمی کو حاصل سرپرستی اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ان تمام مصنفین کو مبارکباد پیش کی جن کی کتابیں انعامات کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن مصنفین کے مسودات مالی تعاون کے لیے منظور ہوئے ہیں،انھیں اکادمی کی جانب سے خطوط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی کتابیں طبع کراکر اکادمی کے دفتر میں پیش کریں، تاکہ انھیںمنظور شدہ مالی تعاون فراہم کرنے کی کارروائی مکمل کی جاسکے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais