الشفاء ہاسپٹل کا مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ، 846 طلبہ کی طبی جانچ کی گئی
نئی دہلی:10 ستمبر(ہ س )۔ الشفاء ملٹی اسپیشلٹی اسپتال نے دی اسکالر اسکول، ابوالفضل انکلیو کے تعاون سے دو روزہ مفت طلبہ ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد بچوں میں صحت سے متعلق مسائل کی بروقت نشاندہی اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے بارے م
الشفاء ہاسپٹل کا مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ، 846 طلبہ کی طبی جانچ کی گئی


نئی دہلی:10 ستمبر(ہ س )۔ الشفاء ملٹی اسپیشلٹی اسپتال نے دی اسکالر اسکول، ابوالفضل انکلیو کے تعاون سے دو روزہ مفت طلبہ ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد بچوں میں صحت سے متعلق مسائل کی بروقت نشاندہی اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

کیمپ کے دوران چار تجربہ کار ڈاکٹروں اور دیگر طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے 846 طلبہ کی جامع طبی جانچ کی۔طبی معائنے کے دوران طلبہ میں بینائی کے مسائل، کان، ناک اور گلے (ENT) سے متعلق شکایات، جلد کے امراض اور سانس سے متعلق مسائل کی اسکریننگ کی گئی۔ جانچ کے بعد 150 سے زائد طلبہ میں مختلف طبی مسائل کی نشاندہی ہوئی۔ ضرورت کے مطابق ان طلبہ کو الشفاء ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے متعلقہ شعبوں، بالخصوص امراضِ چشم، اطفال اور میڈیسن میں مزید معائنے اور علاج کا مشورہ دیا گیا۔کیمپ میں بچوں کو ذاتی صفائی، صحت مند غذائی عادات اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طلبہ کو بتایا گیا کہ بہتر صحت اور جسمانی نشوونما کے لیے صفائی کا خیال رکھنے کے ساتھ متوازن اور غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال ضروری ہے۔احتیاطی صحت کے جائزے کے تحت طلبہ کی ویکسینیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بچوں کو عمر کے لحاظ سے ضروری ویکسین دی گئی ہیں یا نہیں۔الشفا ہاسپٹل کے مارکیٹنگ مینجر انور سادات نے کہا الشفاء ملٹی اسپیشلٹی اسپتال اور دی اسکالر اسکول کے درمیان یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ اسکول کی جانب سے طلبہ کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اویئرنیس پروگرام اور مختلف طبی شعبوں کے ڈاکٹروں کے تعلیمی و آگاہی لیکچرز منعقد کرنے کا منصوبہ ہےیہ ہیلتھ کیمپ الشفاء ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی کمیونٹی ہیلتھ کیئر، احتیاطی طب اور بچوں میں صحت کے مسائل کی ابتدائی شناخت کے لیے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ اس طرح کے تعاون کے ذریعے اسپتال نئی نسل میں صحت سے متعلق شعور اور صحت مند عادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ہندستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande